محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




" جب تم کسی سے بھلائی کرتے ہو تو اس کے عوض تمہیں دلی مسرت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ شکریے کی توقع رکھنا زیادتی ہوگی۔"



خیال : سومرسٹ






 
سیدہ شگفتہ نے کہا:




" جب تم کسی سے بھلائی کرتے ہو تو اس کے عوض تمہیں دلی مسرت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ شکریے کی توقع رکھنا زیادتی ہوگی۔"



خیال : سومرسٹ






بہت خوب سیدہ شگفتہ صاحبہ۔اک بات بتائیں کہ اتنے پیارے قول کہاں سے ڈھونڈتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم محمد عبیداللہ

چند ایک تو یاد داشت میں ہیں ورنہ جو بھی کتاب، اخبار، رسالہ سامنے نظر آرہا ہو تو وہی اٹھا لیتی ہوں تو اس کے کسی صفحہ سے۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم محمد عبیداللہ

چند ایک تو یاد داشت میں ہیں ورنہ جو بھی کتاب، اخبار، رسالہ سامنے نظر آرہا ہو تو وہی اٹھا لیتی ہوں تو اس کے کسی صفحہ سے۔
وعلیکم السلام سیدہ شگفتہ صاحبہ
بہت اچھا میں نے اس لئے پوچھا تھا کہ آپ کی جو چوائس آ رہی ہے وہ بہت ہی پیاری ہے اور ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک ہی بک ہو چلیں ٹھیک ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج کینٹین کی انچارج کہاں ہے؟ چائے پینے کو جی کر رہا ہے۔ اگر ساتھ میں کوئی سموسہ بھی ہو جائے تو کیا بات ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اللہ کے بدترین بندے وہ ہیں جو لوگوں‌ میں چغلی لگاتے پھرتے ہیں اور دوستوں میں جدائی ڈالتے ہیں ۔

آج تو پرنشپل صاحب بھی غائب ہیں تو پھر اشتانیاں کیسے ریگولر ہونگیں ۔ اب حاضری کون لگا ئے گا ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
پرنشپل جی میں کہاں کھسک رہا ہوں ۔۔ آپ کو شاید اس لیئے نظر نہیں آرہا کہ آج کلاس کی سب سے آگے والی کرسی پر جو بیٹھا ہوا ہوں ۔ :D
 

جیہ

لائبریرین
آج کا سبق:

ہمیشہ یاد رکھیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوہو میں تو بھول گئی :oops:
 

جیہ

لائبریرین
واقعی۔۔۔ مجھے فخر ہے ۔

اچھا ہوم ورک نوٹ کریں، کل ضرور لانا ہے،



ہوم ورک کی تفصیل:


ایک بے نقط غزل لکھ کر کاپی میں خوش خط لکھیں

اور ہاں بے نقط غزل وہ ہوتی ہے جس میں ایسے الفاظ استعمال کیے جائے جس میں نقطے والا کوئ حرف نہ ہو جیسے، الف، ح، ط وغیرہ


(نوٹ: اس کا بے نقط سنانے سے کوئ تعلق نہیں)
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کینٹین والی مائی میرا مطلب ہے بی بی کہیں ادھر موجود ہو تو ایک کپ اچھی سی چائے تو بھجوا دے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top