جیہ نے کہا:نالائق شاگرد، حاضری نہیں لگے گی
شمشاد نے کہا:میں آپ کو ایک ترکیب بتاتا ہوں۔ نقطوں والی غزل لکھ کر اس کے نقطے غایب کر دیں اور مش شابہ کو دے دیں اصلاح کے لیے۔ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
جیہ نے کہا:استعفی دینے پر غور کر رہی ہوں
ظفری نے کہا:نہیں ۔۔۔ کہنا تو یہ چاہیئے کہ اسکول ہو تو ایسا ہو ۔
جہاں ۔۔ ہر طرف سے شاگرد کے لیئے واہ واہ ہو تی ہے ۔
جیہ نے کہا:مبلغ 1500 روپے نصف جن کے 750 ہوتے ہیں بذمہ پرنسپل سکول ہذا عرصہ ایک ماہ 2 ہفتے اور چار دن سے واجب الادا ہیں۔ بذریعہ چٹ ہذا بدستخط راقمہ حروف ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے مفاد میں جلد از جلد از قرض حسنہ سے سبکدوش ہوں ورنہ راقمہ عدالتی کاروائ کا حق محفوظ رکھتی ہے
رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف
آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
میری اس بات کو (ماں کی) پلو باندھ لیں ورنہ سکو ہذا سے بیک بینی او دو گوش خارج کردیا جائے گا
شمشاد نے کہا:1000 روپے بہت زیادہ ہیں۔ مجھے 990 روپے دو میں تمہارا کیس لڑنے کو تیار ہوں۔