محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مش کو کوئی مال وال لگائیں تو ہو سکتا ہے لگا بھی دے۔ کیوں جی مش جی آخر کو آپ کو اپنے بچوں کے لیے پیسے تو چاہیے ناں۔
 

جیہ

لائبریرین
باقی شاگرد بھی اچھے ہیں مگر شریر ہیں۔ محب کو تو خارج کردیا ہے۔ ظفری کو تنہیہ دی ہے۔ اگر سدھرا نہیں تو ان کا علاج تنبیہ الغافلین ( المعروف بہ مولا بخش ) سے کروں گی۔

اور استاد شاگردوں سے رشوت نہیں لیتے۔


دو مہینوں کی حاضری اگر لگا دی تو اتنے اچھی باتیں کون لکھے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رشوت کا ذکر سکول میں کہاں سے آ گیا؟ تحفہ یا نذرانہ بھی تو ہو سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




" ہمارے قوانین نے قوانین کا احترام کھو دیا ہے۔ ہماری آزادہ روی نے ہماری آزادی کا خاتمہ کر دیا ہے، ہماری املاک منظم رہزنی ہے، ہمارا اخلاق کوتاہ اندیشانہ ریاکاری ہے، ہماری دانش ناتجربہ کار احمقوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہماری طاقت پر کمزور بُزدلوں کا تسلط ہے۔"



خیال ؛ جارج برنارڈ شا





 

ظفری

لائبریرین
اے عقلمند ! ایسے دوست سے ہاتھ دھو لے جو دشمنوں میں اٹھتا بیھٹتا ہے ( حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ ) ۔

پرشپل جی ۔۔۔ آپ ہی حاضری لگا دیں کہ مش جی پھر آج پھر ناغہ کر گئیں ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مش جی نے ناغہ نہیں کیا، وہ کیا ہے کہ کینٹین کا چولہا بگڑا ہوا ہے تو وہ گھر کے چولہے پر سموسے پکوڑے اور چائے بنانے میں دیر ہو جاتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




" پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے کہ ان کی صحیح تربیت ہوسکے۔ جس معاشرے میں بچوں کو اہمیت دی جاتی ہے اس میں بچے باوقار طور پر تربیت پاتے ہیں لیکن جہاں بچوں کی شخصیت کو ایک اضافی اور فضولی عنصر فرض کیا جاتا ہے ان میں بچے خود اپنے آپ کو حقیر اور بے فائدہ عضو سمجھتے ہیں اور یہ خود ان کی شخصیت اور تربیتی مسائل پر منفی اثر رکھتا ہے۔"




خیال : شیخ شبیر حسن میثمی








 

شمشاد

لائبریرین
آج صبح صبح میں ہی آپ کی حاضری لگا دیتا ہوں۔ اور خود نکلتا ہوں اپنی حاضری لگوانے۔
 

نوید ملک

محفلین
پڑھنا لکھنا چھڈ پرے
نقل تے رکھ آس
چُک رضائی سے سو جا پیارے
رب کرو گا پاس
اتنی اچھی بات پہ حاضری تو پکی ہیگی نا :?:
 

شمشاد

لائبریرین
نوید صاحب آپ ہیں کہاں؟

لگتا ہے مصروفیت ابھی بھی ختم نہیں ہوئی۔

ظفری بھائی آپ کی بھی حاضری لگ گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کے آدھی چھٹی کے بعد پھر حاضری

لیکن آپ کی غیر حاضری میں یہاں ایک اصول طے پایا ہے کہ حاضری کے ساتھ ساتھ آپ کو کوئی نہ کوئی اچھی بات بتانا پڑے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top