محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بالکل لگا دی حاضری۔

اور ظفری بھائی آخر تعلمِ بالغاں کے سکول بھی تو ہوتے ہیں۔
 
جیہ نے کہا:
باقی شاگرد بھی اچھے ہیں مگر شریر ہیں۔ محب کو تو خارج کردیا ہے۔ ظفری کو تنہیہ دی ہے۔ اگر سدھرا نہیں تو ان کا علاج تنبیہ الغافلین ( المعروف بہ مولا بخش ) سے کروں گی۔

اور استاد شاگردوں سے رشوت نہیں لیتے۔


دو مہینوں کی حاضری اگر لگا دی تو اتنے اچھی باتیں کون لکھے گا۔

مجھے کیوں خارج کر دیا اچھا طالب علم ہوں اس لیے کیا :)

ایک ایسا نظامِ تعلیم کہ جو غریب کے بچے کو تو اردو انگریزی کی کھچڑی کھلائے اور امیر کے بچے کو انگریزی کا پلاؤ ، کبھی بھی ایسا معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتا کہ جہاں سائنس میں ترقی تو دور کے ڈھول سہانے کے مترادف ایک طرف، بنیادی انسانی مساوات ہی قائم ہوسکے۔ مساوات اور ترقی اگر تمنا ہے تو سب ہی کو کھچڑی کھلاؤ یا سب ہی کو پلاؤ ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیر سے آج کتنے دنوں کے بعد سکول کا منہ دیکھا، میرا مطلب ہے آپ سکول آئے ہیں۔

وہ کیا ہے کہ کچھ کو کھچڑی راس نہیں آتی اور ان کے گلے سے نیچے نہیں اترتی تو وہ پلاؤ ہی کھاتے ہیں، اگر نہ ملے تو دوسرے ہوٹل چلے جاتے ہیں، میرا مطلب ہے دوسرے ملک۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




”انسان دیکھے جا سکتے ہیں ، ٹٹولے جا سکتے ہیں ۔ تُم
اُنھیں پکڑ سکتے ہو ، اُن پر حملہ کر سکتے ہو اور اُنھیں
تختہ دار پر لٹکا سکتے ہو لیکن خیالات پر اس طرح قابُو
نہیں پایا جاسکتا ۔ وہ نامحسوس طور پر پھیلتے ہیں ، نفوذ
کر جاتے ہیں ، چُھپ جاتے ہیں ، اور اپنے مٹانے والوں کی
نگاہوں سے مخفی ہو جاتے ہیں ، رُوح کی گہرائیوں میں
چُھپ کر نشوونما پاتے ہیں ، پھلتے پُھولتے ہیں ، جڑیں
نکالتے ہیں ۔ جتنا تُم اُن کی شاخیں ، جو بے احتیاطی کے
باعث ظاہر ہو جائیں ، کاٹ ڈالو گے اُتنا ہی ان کی زمیں دوز
جڑیں مضبوط ہو جائیں گی ۔“




خیال : الیگزینڈر ڈوما





 

سارہ خان

محفلین
میرا خیال ہے حاضری رجسٹر پرانی استانی نے بڑے اچھے سے سنبھالا ہوا ہے ۔۔ اس کو وہیں رہنے دیں ۔۔۔ ان کی غیر موجودگی میں حاضری لگا لیا کروں گی ۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو مجبوراً آپ کی غیر حاضری میں لگاتا رہا ہوں۔ اب آپ آ گئی ہیں تو آپ ہی لگائیں۔
 

سارہ خان

محفلین
اچھا ۔۔ چلیں ٹھیک ہے ۔۔

تیلے بھیا عربی کے ساتھ اردو معنی بھی لکھا کریں آپ ۔۔۔ پھر حاضری لگے گی ۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
مرد کا امتحان عورت سے اور عورت کا پیسے سے ہوتا ہے ۔ ( فیثا غورث ) ۔

لجیئے آج کی بھی حاضری ہوجائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کینٹین والی استانی جی یہ ظفری آئے ہیں حاضری لگوانے، لگاؤں کہ نہ لگاؤں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top