اشتیاق علی

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے، آج تو صبح کی تیز بارش کے بعد اسلام آباد میں دھوپ بھلی لگ رہی ہے
بہت خوب ۔ سن کر اچھا لگا کہ اسلام آباد میں موسم خوشگوار ہے۔ مگر ہمارے یہاں فیصل آباد میں تو کافی دنوں سے بارش نہیں ہوئی ۔ البتہ ایک دو دن موسم خوشگوار رہا تھا ۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب ۔ سن کر اچھا لگا کہ اسلام آباد میں موسم خوشگوار ہے۔ مگر ہمارے یہاں فیصل آباد میں تو کافی دنوں سے بارش نہیں ہوئی ۔ البتہ ایک دو دن موسم خوشگوار رہا تھا ۔

اللہ اپنی رحمت کی بارش آپ کو عطا فرمائے آمین
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اتنی خوشی کی بھی بات نہیں ہے یہ جو اتنا کھل کے ہنسا جا رہا ہے۔ ویسے کونسے سفر میں تھیں جو عید سفر میں ہی گزر گئی؟
ہمارا لیپ ٹاپ خود بخود گرم ہو کر بند ہو گیا تھا اس لئے مجبوراً سو جانا پڑا تھا۔
لیپ ٹاپ گرم ہو کر بند ہو جائے تو یہ بات تو بندے کو ڈرا دیتی ہے کہ کہیں لیپ ٹاپ خراب نہ ہو جائے مگر آپ تو اس پر سو ہی گئے۔ کہیں خود سے تو نہیں بند کر دیا تھا لیپ ٹاپ؟ :bringiton:
 
لیپ ٹاپ گرم ہو کر بند ہو جائے تو یہ بات تو بندے کو ڈرا دیتی ہے کہ کہیں لیپ ٹاپ خراب نہ ہو جائے مگر آپ تو اس پر سو ہی گئے۔ کہیں خود سے تو نہیں بند کر دیا تھا لیپ ٹاپ؟ :bringiton:
ہمارے لیپ ٹاپ کا کولنگ سسٹم خراب ہے اس کے لئے ہم خارجی پنکھا استعمال کرتے ہیں۔ اتفاق سے آج کی رات ہم اپنے گھر نہیں تھے نتیجتاً وہ پنکھا دستیاب نہیں تھا۔ لہٰذا ایسا ہونا غیر متوقع نہیں تھا۔ پھر جتنی دیر کمپیوٹر کے سرد ہونے کا انتظار کرتے اتنی دیر میں نیند نے آ دبوچا۔ :) :) :)
 
Top