فاتح

لائبریرین
کیا بھیااااااا
دیکھا بدل گیا ہے ناں
پہلے والا تو "پیے جا رہے ہیں جئے جا رہے ہیں" تھا
اب اس کا مطلب کون بتائے مجھے؟
پہلے مجھے آپ سے مہمیز کا مطلب بھی پوچھنا تھا
ارے میرا مطلب تھا کہ زمین ہل جائے گی لیکن ہمارا جوب اپنی جگہ سے نہیں ہلنے والا۔۔۔ وہ وہی رہے گا یعنی پیے جا رہے ہیں، جیے جا رہے ہیں۔ :)
"زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد" ایک محاورہ ہے جس کا مطلب ہے زمین ہل گئی لیکن گل محمد نہ ہلا :)
مہمیز یا مہماز کہتے ہیں اس نوکیلی سلاخ کو جو گھڑ سوار کی ایڑی پر لگی ہوتی ہے اور اس سے گھوڑے کو ایڑ لگاتے ہیں تا کہ وہ تیز بھاگے اور اس عمل کو مہمیز کرنا کہا جاتا ہے۔
محاورتاً مہمیز کرنے سے مراد کسی کو کسی کام پر آمادہ کرنا یا حوصلہ بڑھانا ہے۔
 
Top