ملائکہ

محفلین
یہاں گرمی شروع ہو گئی تھی لیکن پچھلے چند دنوں سے سردی بھر سے زور پکڑ رہی ہے۔ بادلوں کے پیچھے سے دھوپ نظر آتی ہے لیکن سردی کم از کم اتنی ہوتی ہے کہ جیکٹ ڈال کر ہی گھر سے نکلتے ہیں۔ :) :) :)
اور کراچی میں تو بہت گرمی ہوگئی ہے:(
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں انکل ۔۔بس آپ انکے لیئے دعا کریں انکی حالت بہت سیئرس ہے۔۔اللہ میاں انکو ٹھیک کر دیں ۔آپا کی دوست کے بہونئی کو بریں ہیمرج ہو ا ہے اور وہ ہاسپیٹلائز ہیں :(:(
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
و علیکم السلام

زین کوئٹہ میں الیکشن کی کیا صورتحال ہے؟

شمشاد بھائی ۔ گزشتہ تین ہفتے کے دوران بیس پچیس دھماکے ہوچکے ہیں۔نواب ثناء اللہ کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے کے قتل کے بعد خضدار اور قلات میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں اور قبائلی جنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کوئٹہ اور صوبے کے بلوچ اکثریتی علاقوں خصوصآ مستونگ، قلات، خضدار، خاران، پنجگور، تربت ، گوادر میں الیکشن بہت خونی نظر آرہے ہیں بلکہ مجھے تو کئی اضلاع میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

اس بات سے اندازہ لگائیے کہ پنجگور کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر صرف تین امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔ باقی تمام امیدواروں نے بلوچ مسلح تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ جو تین امیدوار رہ گئے ہیں ان میں سے بھی دو پر بم حملے ہوچکے ہیں۔

آج صبح بولان میں جمعیت کے امیدوار کے قافلے پر بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 
Top