شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔ گزشتہ تین ہفتے کے دوران بیس پچیس دھماکے ہوچکے ہیں۔نواب ثناء اللہ کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے کے قتل کے بعد خضدار اور قلات میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں اور قبائلی جنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کوئٹہ اور صوبے کے بلوچ اکثریتی علاقوں خصوصآ مستونگ، قلات، خضدار، خاران، پنجگور، تربت ، گوادر میں الیکشن بہت خونی نظر آرہے ہیں بلکہ مجھے تو کئی اضلاع میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

اس بات سے اندازہ لگائیے کہ پنجگور کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر صرف تین امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔ باقی تمام امیدواروں نے بلوچ مسلح تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ جو تین امیدوار رہ گئے ہیں ان میں سے بھی دو پر بم حملے ہوچکے ہیں۔

آج صبح بولان میں جمعیت کے امیدوار کے قافلے پر بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ تو خاصی خطرناک صورتحال ہے۔

اس کا مطلب ہے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔
 
Top