عثمان

محفلین
ضرور پلیز۔ مجھے نشاندہی کر دیجیے گا اس دھاگے کی جہاں شیئر کریں۔

تربیت میں کتنا وقت لگنا ہے اور روزانہ کتنے گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے؟

منحصر ہے کہ اسائمنٹ بیس پر ہے یا فیلڈ میں۔ بیس پر آٹھ گھنٹے۔ اور اگر فیلڈ میں جانا ہو تو ہفتوں لگ جاتے ہیں۔
تربیت کے ابتدائی مراحل تو مزید چند ماہ تک مکمل ہو جائیں گے۔ لیکن پروفیشنل کوالیفیکیشن آہستہ آہستہ چلتی رہتی ہے۔

تصاویر کے لیے لگتا ہے کہ نیا دھاگہ کھولنا پڑے گا۔ اور میں اس سلسلے میں کافی کاہل واقع ہوں جس کا الزام بہرحال بحرالکاہل کو جاتا ہے۔ :):):)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

اللہ تعالٰی آپ کو بہت سی کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔ نیا دھاگہ کھولنے میں ہم لوگ مدد کر دیں گے عثمان بھائی ۔
 
عثمان

محفلین
عثمان بھائی دھاگے کا عنوان کیا ہونا چاہیے؟

انسٹامحفل (انسٹاگرام کی طرز پر)۔ یا پھر وکٹوریا بھی رکھا جا سکتا ہے۔
لیکن اب یہ کل ہی کھولنا۔ کہ یہاں رات کا ڈیڑھ بجنے کو ہے اور میں سونے کی تیاری پکڑنے کو ہوں۔ :):):)
 
شکریہ سعود بھائی،
مجھے ایک اور دھاگہ بھی یاد آ گیا ہے۔
کیا بٹیا اتنے دنوں کی غیر حاضری کے بعد بھول گئیں کہ بھائی اور شکریہ دونوں الفاظ ایک ہی فقرے میں اچھنے نہیں لگتے؟ یاد دلانے کے لیے محکمہ ڈانٹ سے عائشہ پری کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم نے یہ کب کہا کہ پتر جی ڈانٹ کر سمجھائیں؟ وہ تو محکمہ ڈانٹ کو بطور شناخت استعمال کیا ہے۔ باقی جیسے بھی سمجھانا چاہیں سمجھائیں۔ :) :) :)
جی بھیا اب تو مجھے سمجھانا پڑے گا لیکن سمجھانا کس کو ہے بھیا کو ناں! :p
 
Top