شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں سب لوگ۔

تازہ خبر یہ ہے کہ کراچی کی فضا پر بسیرا کیے بادلوں نے آج ہجرت کرلی
اور سورج چاچو کو زمین پر پوری طرح اپنے جلوے بکھیرنے کا موقع ملا۔
اور اس کے باعث آج افطار کے وقت گویا زندگی کا لطف محسوس ہوا :)

و علیکم السلام۔

یہاں تو نمونےکے طور پر بھی بادل دیکھنے کو نہیں ملتے۔ سورج قیامت کی گرمی برسا رہا ہے۔ مزید یہ کہ ریت کا طوفان الگ سے۔
 

فہیم

لائبریرین
و علیکم السلام۔

یہاں تو نمونےکے طور پر بھی بادل دیکھنے کو نہیں ملتے۔ سورج قیامت کی گرمی برسا رہا ہے۔ مزید یہ کہ ریت کا طوفان الگ سے۔

یعنی اگر روزے میں کہیں باہر جانا پڑے تو مزہ ہی آجائے :)

آپ کی طرف کتنا ٹائم ہے روزے کا
یہاں تو کوئی 15 گھنٹے کا وقت ہے سحر سے افطار تک۔
جو کہ طویل ترین اوقات میں سے ہے۔
 
Top