عمر سیف

محفلین
اس کا مطلب ہے چھٹی والے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
یہ لیں آپ بھی کھائیں۔
25zgoqu.jpg
 
فہیم

لائبریرین
تو ایسے موقعوں کے لیے دل جلے اور اداس نغموں کی کمی ہے بالی ووڈ یا ہند و پاک کے غزل سراؤں کے یہاں؟ :) :) :)
درد کے معاملے میں عطا اللہ خان عیسویٰ خیلوی کا مقابلہ کون کرسکتا ہے بھلا۔

کچھ لوگ تو کہتے ہیں کہ اس کی آواز میں اتنا درد ہوتا ہے کہ سننے والے کے سر میں درد ہوجاتا ہے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
درد کے معاملے میں عطا اللہ خان عیسویٰ خیلوی کا مقابلہ کون کرسکتا ہے بھلا۔
کچھ لوگ تو کہتے ہیں کہ اس کی آواز میں اتنا درد ہوتا ہے کہ سننے والے کے سر میں درد ہوجاتا ہے :)
ہم نے خط لکھ کہ فہیم کو بُلایا آکے قاصد نے دُکھڑا سنایا
ان کے پیروں میں مہندی لگی آنے جانے کے قابل نہیں ہیں
یہ اُنھوں نے آپ کے لیے گایا تھا :tongue:
 
فہیم

لائبریرین
ہم نے خط لکھ کہ فہیم کو بُلایا آکے قاصد نے دُکھڑا سنایا
ان کے پیروں میں مہندی لگی آنے جانے کے قابل نہیں ہیں
یہ اُنھوں نے آپ کے لیے گایا تھا :tongue:

ہاہاہاہاہاہا
ویسے اس کے کچھ گانے مجھے بڑے پسند ہیں۔

جیسے دل لگایا تھا دل لگی کے لیے
اور اے تھیوا مندری دا تھیوا
تو میرے موبائل میں بھی محفوظ ہیں:ROFLMAO:
 
زبیر مرزا

محفلین
ہاہاہاہاہاہا
ویسے اس کے کچھ گانے مجھے بڑے پسند ہیں۔

جیسے دل لگایا تھا دل لگی کے لیے
اور اے تھیوا مندری دا تھیوا
تو میرے موبائل میں بھی محفوظ ہیں:ROFLMAO:
پہلے عوامی گلوکارہیں وہ - بسوں اورویگنیوں میں ان کے نغمات گونجا کرتے تھے
 
عمر سیف

محفلین
ماشاءاللہ عمربھائی تلاو

ترکیب بھی بتائیں اس کی کہ کیسے بنا رہے
زبیر بھائی۔
ایک ٹماٹر ایک پیاز ایک آلو سب کو سلائس کر لیں۔
ابلے چنوں کا کین بازار سے لے آئیں۔ آدھ کپ املی کا پانی لیں۔ سب کو ایک باؤل میں ڈال لیں۔ آدھ چمچ چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ افطار میں کھا لیں۔
 
Top