جیہ

لائبریرین
ایسا نہ کہیں شونا پری ورنہ جیہ بٹیا کو صدمہ ہو جائے گا کہ آپ ایسے نامور مصنف کی اردو دنیا کی طویل ترین داستان سے نا واقف ہیں جن سے جویریہ بٹیا غالباً مل بھی چکی ہیں۔ :) :) :)
جی میں نہیں میرے بابا ان سے دو ایک مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں
 

جیہ

لائبریرین
کوئی نہیں جی کیوں کہ ہم تو خود سحری کھا کے اس طرح سوئے تھے کیسے سحری نہ کھائی ہو کھوڑے بیچ کے نہاری کھائی ہوں
 

ظفری

لائبریرین
یہ تو بتائیں ظفری کہ سحری اور افطاری میں عمومآ کیا کھاتے ہیں؟
عموماً سحری میں سیریلز کے ساتھ دودھ ، افطار میں جوس کیساتھ جو بھی مل جائے ، عموماً بیکری کے آئیمز ۔ تراویح کے بعد اپنی دستِ مبارک سے تیار کیا ہوا ڈنر ۔ :)
 

عثمان

محفلین
میں نے بھی ایک زمانے میں کی تھی ۔ مگر رات کی جاب واقعی بہت ٹف ہوتی ہے ۔ جب جان چھوٹی تو ایک عرصے تک رات کو جاگنے کی عادت پڑی رہی ۔
درست۔ تاہم میری نیند کا سائیکل کچھ ایسا ہے کہ رات بارہ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک۔ اب ادھر بندہ کیا کرے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
عموماً سحری میں سیریلز کے ساتھ دودھ ، افطار میں جوس کیساتھ جو بھی مل جائے ، عموماً بیکری کے آئیمز ۔ تراویح کے بعد اپنی دستِ مبارک سے تیار کیا ہوا ڈنر ۔ :)
یہ کیسی افطاری ہوئی جس میں سموسہ ، پکوڑے اور دہی بھلے نہ ہو۔ مجھے ترس آتا ہے ان غریب الدیار دوستوں پر
 
Top