جی ۔۔ دراصل بحرین کو پانچ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیپٹل، شمالی، وسطی، جنوبی اور محرق ۔۔
ان میں شمالی صوبہ میں اکثریت گاؤں شعیہ آبادی پہ مشتمل ہیں۔ زیادہ مسئلہ انہی علاقوں میں ہوتا ہے۔
جنوبی میں سنی جبکہ محرق، وسطی اور کیپٹل میں سنی شیعہ دونوں ہیں۔
کیپٹل اور جنوبی صوبے میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس لیے یہاں مسئلہ کم ہی ہوتا ہے۔
محرق کے بھی 6 علاقے ہیں 3 سنی 3 شیعہ اکثریت ۔۔
وسطی میں بھی برابر ہی ہیں۔
میں کیپٹل کہ ایک علاقے الزنج میں ہوں۔ اور یہ علاقہ شیعہ اکثریت ہے پہلے النعیم علاقے میں تھا جہاں زیادہ غیرملکی رہتے ہیں۔