فلک شیر

محفلین
شیعہ سنی ۔۔
اصل میں شیعہ اکثریت زیادہ ہے اور سنی حکمران ہیں، عرب سپرنگ میں کوشش کی گئی تھی کہ تختہ الٹ دیا جائے پر سعودی اور اماراتی فورسز نے ایسا ہونے نہ دیا اور سب کو بھگا کر اپنے اپنے علاقوں تک محدود کر دیا۔ غیرملکیوں کو مرنا شروع کر دیا جس میں تمام اقوام کے لوگ شامل تھے۔ پاکستانی زیادہ سفر کر رہے تھے کہ پولیس میں سب یہی ہیں۔ یہ فروری 2011 کی بات ہے ، دو سال ہو چکے حالت اکثر علاقں میں کنٹرول رہتے ہیں۔
کرتے ورتے کچھ زیادہ نہیں، ٹائر جلا دیتے ہیں، سڑک بلاک کر دیتے ہیں اور پھر بھاگ جاتے ہیں۔
ہمم۔۔۔۔
آپ کب سے پولیس میں ہیں یہاں؟
 
السلام علیکم!

آج صبح صبح اولین پیغام وہ پڑھا جس میں ہماری جیہ بٹیا نے عربی اور فارسی کا ملغوبہ بنا دیا۔ اور صبح صبح کی بڑی خوشگوار سی ہنسی آئی۔ :) :) :)
 
ننھی پری بالکل بھی نہیں گھبراتی ہیں مشکل باتوں سے کیوں کہ ایک تو ان کو مشکل اردو خوب آتی ہے۔ دوم یہ کہ ننھی پری کو فارسی بہت اچھی لگتی ہے۔ ابھی حال ہی میں ہم نے ننھی پری کو "خواہ مخواہ" کی لفظی جراحت کر کے اس کا مطلب سمجھایا تو بڑی خوش ہوئیں۔ اور شاید ننھی پری کے علاوہ کسی نے کہا تھا کہ ہم نے حالیہ تک بندی کی ریکارڈنگ میں "خرام" کا لفظ فارسی لہجے میں ادا کیا ہے۔ ہم پریشان کہ یا الٰہی یہ کیسا الزام ہے؟ ہم تو فارسی بھی اردو کے لہجے میں پڑھتے ہیں چہ جائیکہ اردو فارسی لہجے میں۔ :) :) :)
 

فلک شیر

محفلین
مشکل اردو سے ان کی واقفیت سے وہ ایک دن منکر تھیں......تو ہم نے ایک پرانے دھاگےمیں ان کے رشحات قلم انہیں دکھا دیے.........
ملزم کو مجرم کا درجہ دیا جاتا ہے..........کہ گواہوں کی تعداد ایک سے تجاوز کر چکی ہے اب...............:) :) :)
 
ہا ہاہا ۔ مولوی صاحب نے ایک بار پوچھا تھا مجھ سے ،،،تم پنجابن ہو؟ میں نہیں کہا اور پوچھا کہ ایسا خیال کیوں آیا
کہنے لگا تم کو فارسی جلد مجھ آتی ہے۔
میں خوب ہنسی ۔ مولوی صاحب سے کہا کہ پنجابی کا فارسی سے تعلق ، فارسی کا تعلق تو پشتو سے زیادہ بنتا ہے۔ متفق ہو گئے
اس پر ہمیں وہ واقعہ یاد آ گیا۔ محفل میں ہماری آمد کے اوائل کا قصہ ہے۔ ہمارے مغزل بھیا نے ایک شعر لکھا اور آف لائن ہو گئے۔ ہم نے اسے دیکھا تو سوچا کہ فارسی ہی تو ہے، سمجھنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ خیر کوشش کر کے ہم نے اس شعر کا ترجمہ لکھ دیا۔ دوسرے روز جیہ بٹیا رانی آن لائن آئیں تو کہتی ہیں کہ سعود نے ایک پشتو شعر کا 95 فیصد درست ترجمہ کر دیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایشیائی زبانوں میں کتنا گہرا تعلق ہے۔ جب ہم نے یہ پڑھا تو سر پیٹ لیا کہ ہمیں شبہہ بھی ہو جاتا کہ یہ پشتو ہے تو ہمارے فرشتے بھی ترجمہ کرنے کی ہمت نہ کرتے۔ (حوالہ) :) :) :)
 

فلک شیر

محفلین
اس پر ہمیں وہ واقعہ یاد آ گیا۔ محفل میں ہماری آمد کے اوائل کا قصہ ہے۔ ہماری مغزل بھیا نے ایک شعر لکھا اور آف لائن ہو گئے۔ ہم نے اسے دیکھا تو سوچا کہ فارسی ہی تو ہے، سمجھنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ خیر کوشش کر کے ہم نے اس شعر کا ترجمہ لکھ دیا۔ دوسرے روز جیہ بٹیا رانی آن لائن آئیں تو کہتی ہیں کہ سعود نے ایک پشتو شعر کا 95 فیصد درست ترجمہ کر دیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایشیائی زبانوں میں کتنا گہرا تعلق ہے۔ جب ہم نے یہ پڑھا تو سر پیٹ لیا کہ ہمیں شبہہ بھی ہو جاتا کہ یہ پشتو ہے تو ہمارے فرشتے بھی ترجمہ کرنے کی ہمت نہ کرتے۔ (حوالہ) :) :) :)
:laugh:
 

غدیر زھرا

لائبریرین
کس میں اور کہاں سے کررہی ہو گراجیویشن؟؟؟
میں بھی گراجیویشن کررہی ہوں ۔۔ہسٹری میں ۔۔۔
خوب :)
بہنا گریجویشن میں میرے میجر سبجیکٹس پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس تھے :) اور آج الحمدللہ میرا گریجویشن مکمل ہو گیا :) رزلٹ آؤٹ ہو گیا ہے اور میں پاس ہوئی ہوں الحمدللہ :) اب نیکسٹ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کا ارادہ ہے:)
 

عمر سیف

محفلین
خوب :)
بہنا گریجویشن میں میرے میجر سبجیکٹس پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس تھے :) اور آج الحمدللہ میرا گریجویشن مکمل ہو گیا :) رزلٹ آؤٹ ہو گیا ہے اور میں پاس ہوئی ہوں الحمدللہ :) اب نیکسٹ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کا ارادہ ہے:)
الف مبروک
 
Top