وعلیکم السلام!

ایک تو یہ چلو سے پیشانی اور بالوں پر تبرک اچھالنے کی بدعت سے بھی ہم خوب نالاں ہیں۔ یہاں ہم کبھی شیروانی پہن لیں تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اب ہر کسی کو آداب تسلیمات کہتے ہوئے گزرنا ہوگا۔ :) :) :)
یہ تو پھر بھلی بات ہے کہ آپ شیروانی پہن کر آداب تسلیمات بجا لا سکتے ہیں، یہاں ہم ایک مرتبہ سیاہ شیروانی پہن کر نکلے تو سڑک پر وہ حال ہوا کہ اب مشاعروں، محفلوں اور شادی بیاہوں کے علاوہ تائب ہوگئے ہیں یہ لباسِ سخن پہننے سے۔ انگریز کے لباس میں بھی اداب تسلیمات اچھے سے بجا لائے جاسکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے! :)
 
اجی ہم نے کب کہا کہ انگریزی لباس میں آداب و تسلیمات نہیں۔ لیکن شیروانی کی روایات تو کچھ اور ہی ہیں۔ مثلاً شیروانی پہن کر آپ دوڑ نہیں سکتے، ایسا نہیں کہ آپ تکنیکی اعتبار سے دوڑنے میں کوئی مشکل محسوس کریں گے بلکہ یہ رکاوٹ خالص ادبی و ثقافتی ہے۔ لہٰذا بارش ہونے لگے، اولے پڑیں یا پھر کتے دوڑا لیں، آپ کو شیروانی میں دوڑنے کی اجازت نہیں۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

اچھا ہوااا
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top