ناشتہ بنا لیا آپ نے؟
کیا ارادہ ہے آج؟ :)
ناشتے میں انڈہ، دودھ، کیک رسک، اور پین کیک وغیرہ میں سے کچھ چیزیں منتخب کرنی ہیں۔ کچن کو خالی کر رہے ہیں اس لیے پھلوں اور سبزیوں کی در آمد آج کل بند کر رکھی ہے تا کہ جائیں تو زیادہ دنوں تک خراب نہ ہونے والی چیزیں ہی چھوڑ کر جائیں۔ :) :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین

اچھی بات :)
 
حضرات سلام عرض کرتا ہوں اور تین مرتبہ (دائیں ہاتھ کا چلو بنا کر) آداب :)
وعلیکم السلام!
کیسے مزاج ہیں قبلہ؟ :) :) :)
ایک تو اس چلو نے کچھ ایسا بے حال کر رکھا ہے کہ کسی روز اسی چلو میں پانی بھر کے غوطہ لگا جائیں گے، ایک محاورے کی تصدیق کی نیت سے۔ :) :) :)
 
حضور ہم اچھے ہیں۔
جناب مانا آپ اہل زبان ہیں لیکن محاوروں کی تصدیق کا ذمہ آپ کے سر نہیں۔ جانے دیجیے یہ خیال نہیں اچھا!
 
شاہد شاہنواز

اہل زبان ہونا بھی آج کل الزام ہوگیا ہے۔ کیونکہ جو صحیح بولتا ہے، اسی کو سمجھایا جاتا ہے کہ ایسے نہیں، ایسے بولتے ہیں اور یوں لکھتے ہیں ۔۔۔ صحیح لکھنے اور پڑھنے والے کو غلط راہ دکھانے والے استاد پیدا ہو گئے ہیں ۔۔۔ انسان جائے تو کہاں جائے اور کس سے منصفی بلکہ استادی چاہے؟؟
 
جناب "یاں وہی ہے جو اعتبار کیا" :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مہدی بھائی تقریر کرنے پر آئے تو یا تو عوام سمجھے بغیر مرعوب ہو کر ووٹ دے گی یا سمجھنے کی کوشش میں بے ہوش ہو کر۔ :) :) :)
واقعی مہدی بھائی کی تقریر یا تو خود سمجھے یا خدا سمجھے والی ہوتی ہے۔۔۔ ہم شاعر لوگ بھی ڈکشنری لے لے کر دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔۔۔
 
آپ کہیں موصوف کی ترتیب کردہ لغت میں ہی تو نہیں دیکھ رہے، ہمیں تو لغات میں بھی نہیں ملتیں۔ :) :) :)
 
مہدی بھائی تقریر کرنے پر آئے تو یا تو عوام سمجھے بغیر مرعوب ہو کر ووٹ دے گی یا سمجھنے کی کوشش میں بے ہوش ہو کر۔ :) :) :)
واقعی مہدی بھائی کی تقریر یا تو خود سمجھے یا خدا سمجھے والی ہوتی ہے۔۔۔ ہم شاعر لوگ بھی ڈکشنری لے لے کر دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔۔۔
اسے ہم سازش کا نام بہ آسانی دے سکتے ہیں!!
 
Top