عمر سیف

محفلین
شمشاد بھائی اور عمر سیف ۔۔۔ محفل پر آتے ہی توبہ و استغفار کے دھاگوں پر لیٹ جاتے ہیں ۔ پھر ایک کے بعد ایک دھاگہ اس طرح نظروں کے سامنے چلتا ہے کہ پوری ٹرین کا گمان ہوتا ہے ۔ جیہ نے بھی ایک بار شمشاد بھائی سے استفار کیا تھا کہ آخر آپ نے کیا کیا ہے کہ توبہ و استغفار کے دھاگوں پر گھنٹوں سر بجود نظر آتے ہیں ۔ مگر جواب نہیں آیا ۔ مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا ۔
ایک شخص اپنے کسی دوست سے ملاقات کے لیئے اس کے گھر جاتا ہے ۔ وہ دیکھتا ہے کہ وہاں ایک پنجرہ ہے ۔ اور اس میں دو طوطے موجود ہیں ۔ ایک کھڑا ہوکر نماز پڑھ رہا ہوتا ہے اور دوسرا سجدے میں گرا ہوا ہوتا ہے ۔ یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوتا ہے ۔ اپنے دوست سے کہتا ہے کہ " میرے پاس ایک طوطی ہے ۔ مگر بہت بدزبان ہے ۔ اگر میں کچھ دنوں کے لیئے تمہارے طوطوں کیساتھ پنجرے میں چھوڑدوں تو تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا ۔"
دوست نے کہا کہ کوئی بات نہیں ۔ دوسرے دن وہ شخص اپنی طوطی کو لاکر پنجرے میں چھوڑ دیتا ہے ۔ طوطی کو دیکھ کر قیام کی حالت میں کھڑا ہوا طوطا سجدے میں جھکے ہوئے طوطے کے پیچھے ایک لات رسید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ " ابے کھڑے ہوجا ۔۔۔ ۔ اپنی دعا قبول ہوگئی ہے ۔ ":wasntme:
اچھا لطیفہ تھا ظفری بھائی ۔۔ :)
شمشاد بھائی کا تو علم نہیں ۔۔ مجھ سے جانے انجانے بہت سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ میرا معمول ہے کہ اٹھے بیٹھتے کچھ نہ کچھ پڑھتا رہتا ہوں۔ محفل پہ یہ سلسلہ بہت اچھا ہے پر صد افسوس کہ باقی ممبران اس طرف بالکل نہیں آتے ۔ یہ دکھانے کے لیے ہرگز نہیں کہ ہم زیادہ توبہ استغفار کرتے ہیں بلکہ اس لیے کہ باقی ممبران کو بھی ان دھاگوں کی طرف مائل کر سکیں۔ ایک دعا پڑھ کے آپ کو جو ثواب حاصل ہوگا سیاسی یا مذہبی دھاگوں میں بحث کرکے نہیں۔
 
ظفری

لائبریرین

جی ہاں ۔میں آپ صحیح کہتے ہیں ۔ میں نے بھی کئی بار ایسے دھاگے یہاں متعارف کرائے تھے ۔ آپ کے مراسلے کی آخری سطر سے بھی متفق ہوں ۔ میں نے تو بس ازراہِ مذاق میں عادتاً آپ کی آڑ میں محفل کے ایک بزرگ کو چھیڑ دیا ۔ ;)
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام و علیکم !
پرانے مراسلات سے معلوم ہوا کہ ابن سعید ( سعود بھائی ) الحمداللہ اپنے گھر پہنچ چکے ۔ اُمید ہے اپنا وقت اچھا گھر پر گذاریں گے ان شاءاللہ ۔
عید قرباں اپنے دیس اور گھر پر گذارنے کا اپنا ہی ایک مزا ہے ۔ اُمید ہے عیدِ قرباں پر آپ انجوائے کریں گے ۔ حفظِ ماتقدم کو مدنظر رکھتے ہوئے بکرا منڈی اگر جائیں تو گائے والے حصے میں جایئے گا کہ بکرے والے حصے میں کوئی بکرا " بھیا " کہہ کر لپٹ نہ جائے ۔ ( جسٹ کیڈنگ )
نبیل بھائی کو حج کی سعادت پیشگی قبول ہو ۔ اللہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کے تمام معاملات آسان ہوں ۔ آمین
میرے لیئے سکونِ قلب کے لیئے دعا کیجیئے گا ۔ بیحد ممنون رہوں گا ۔

فہیم کو شادی کی بہت بہت مبارک ۔
مگر افسوس اس بات کا ہوگا کہ کبھی پاکستان کا چکر لگا تو اس بار فہیم کو ہم سے ملاقات کے کے لیئے بھابی سے اجازت لینی پڑے گی ۔ ;)
ظفری بھائی ہمیں بھول گئے :( ہم بھی کراچی میں ہیں - کہیں کہاں کس کو پیغامِ زبانی دینا ہے ہم سا پیامبر نہیں ملے گا آپ کو اس شہر میں :)
کل مویشیوں کا چارہ لینے گئے تو ایک صاحب نے سوالات کر کے ناک میں دم کردیا سوالات یہ تھے
1- یہ کٹی کیسے کھلاتے ہیں بیل کو
(اُبال کے پیازکا بھگار لگاکے) ہم نے دل میں جواب دیا
2- کھل کا کیا کرتے ہیں
(اپنے سرپہ لیپ کرکے بیل کے آگے بیٹھ جاتے ہیں - اس سر کے بال مضبوط اور بیل کا گوشت زیاد ہوجاتا ہے) دل ہی دل میں ہم نے کہا
3- کیا بھوسا کھانے بیل کو کھانسی تو نہیں ہوجاتی؟
(آپ کو نہیں ہوئی تو بیل کو بھی نہیں ہوگی :))
 
ہم نے آپ کے کیفیت نامے میں اپنی خطا کی معافی تلافی کی کوشش کی ہے ۔
پہلے سوال کا جواب یہ دینا تھا کہ پھونکی میں کٹی ڈال کر پھر بھینس کے منہ رکھ کر پھونک مارنی پڑتی ہے ۔
دوسرے کا جواب یہ ہونا تھا اس میں گھاس ملا کر دوبارہ مویشی بیچنے والے کو دوگنے داموں میں فروخت کرتا ہوں ۔
تیسرا جواب زبردست تھا ۔ بندہ یقیناً مستفید ہوا ہوگا ۔ ;)
 
Top