عائشہ عزیز
لائبریرین
بھیا اس میں ناں ایک پورا شہر زمین کے نیچے دفن ہو جاتا ہے برسوں پہلے۔ ۔۔وہاں سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی اس کے بارے میں ایک کتاب لکھتا ہے جس میں اس کی لوکیشن بتائی جاتی ہے اور یہ کہ اس میں بہت سے ہیرے جواہرت دفن ہیں ، کتاب کے تین حصے تین مختلف لوگوں کے پاس ہوتے ہیں ایک حصہ انسپکٹر جمشید کے ابا جان سے ان کو ملتا ہے۔ کچھ غیر ملکی اس کتاب کو اور شہر تلاش کرکے دولت کو اڑانا چاہتے ہیں۔ اس پر ہماری دونوں پارٹیاں حرکت میں آتی ہیں یہ لوگ اپنے ملک کے لیے یعنی پاک لینڈ کے لیے دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور چونکہ وہ ان کے ملک میں ہوتا ہے تو ان کا زیادہ حق ہے۔۔بس اسی پر ساری کہانی ہے