قیصرانی

لائبریرین
آپ کی گاڑی کا ماڈل کیا ہے؟ اس کا سالانہ انشورنس پریمیم کتنا ہے؟ comprehensive ہے یا third party ہے؟
اس کی مالیت کتنی ظاہر کی گئی ہے؟
گاڑی کا ماڈل 1998 ہے، انشورنس کی فیس تمام تر چیزوں کو بشمول ٹو وغیرہ ملا کر 571 یورو سالانہ ہے۔ اس میں اگر کوئی گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے، کوئی گڑبڑ کرے، چوری ہو، حادثہ چاہے میری اپنی غلطی سے ہو، کچھ بھی ہو، ہر طرح سے کوریج شامل ہے۔ اس کے علاوہ 160 یورو سالانہ گاڑی کا ٹیکس بھی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی گاڑی کا ماڈل کیا ہے؟ اس کا سالانہ انشورنس پریمیم کتنا ہے؟ comprehensive ہے یا third party ہے؟
اس کی مالیت کتنی ظاہر کی گئی ہے؟
کمپری ہینسو یا تھرڈ پارٹی کی سمجھ نہیں آئی؟
گاڑی کی مالیت بتانا ضروری نہیں، کہ اوپن مارکیٹ سے دیکھا جاتا ہے کہ اس ماڈل کی کار کی عمومی قیمت کیا ہے۔ باقی اگر کوئی اضافی چیزیں لگی ہوں تو ان کی رسید دکھا کر قیمت میں اتنا اضافہ کرایا جا سکتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
گاڑی کا ماڈل 1998 ہے، انشورنس کی فیس تمام تر چیزوں کو بشمول ٹو وغیرہ ملا کر 571 یورو سالانہ ہے۔ اس میں اگر کوئی گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے، کوئی گڑبڑ کرے، چوری ہو، حادثہ چاہے میری اپنی غلطی سے ہو، کچھ بھی ہو، ہر طرح سے کوریج شامل ہے۔ اس کے علاوہ 160 یورو سالانہ گاڑی کا ٹیکس بھی ہے :)
اس میں یہ مسئلہ ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو میرا اپنا حصہ 150 یورو ہوگا۔ یعنی گاڑی چوری ہو جائے تو اس کی قیمت منفی 150 یورو مجھے مل جائے گی :)
 
شمشاد

لائبریرین
میری گاڑی 2004 ماڈل ہے۔
انشورنس کی مالیت 32 ہزار ریال بتائی ہوئی ہے۔
3.5% کے حساب سے پریمیم لیتے ہیں۔
اس کے علاوہ 40 ریال ڈرائیور
مزید سواریوں کا 30 ریال فی کس

ایکسیڈنٹ کی صورت میں 300 ریال میرے مزید 2 فیصد پرزہ جات کا فی ماہ کے حساب سے، یعنی جنوری میں حادثہ ہوا تو 2 فیصد پرزہ جات پر دینا پڑے گا، فروری میں ہوا تو 4 فیصد، مارچ میں 6 فیصد ۔۔۔ الخ

اب گاڑی ورکشاپ میں جتنے بھی دن رہے، آپ کو کوئی اضافی سہولت نہیں۔ ورکشاپ کے چکر لگائیں، دوسری گاڑی کرایہ پر لیں، سب کچھ اپنی ذمہ داری پر۔

Comprehensive میں میری ہو تو بھی انشورنس کمپنی والے ٹھیک کروا کے دیں گے۔ اس میں 12 سال سے زیادہ پرانی cover نہیں کرتے۔

اسی میں 3 سال پرانی گاڑی کی agency repair کی سہولت موجود ہے لیکن ہر حادثہ کی صورت میں 1000 ریال دینا پڑے گا۔

Third Party میں اگر غلطی دوسرے کی ہے تو اس کی انشورنس کمپنی والے ٹھیک کروا کے دیں گے۔ اگر اپنی غلطی ہے تو دوسرے کی گاڑی تو ٹھیک کروا دیں گے، اپنی گاڑی خود ہی ٹھیک کروانی پڑے گی۔

چھوٹے موٹے حادثے میں انشورنس کمپنی کو شامل ہی نہیں کرتے کہ کون اتنے چکروں میں پڑے، خود ہی ٹھیک کروا لیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
1998 ماڈل کی وجہ سے 571 یورو ہے یا ماڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟ فرض کریں اگر 2012 ماڈل ہے اور یہ کہ مالیت کتنی declare کی ہوئی ہے؟
گاڑی کے ماڈل پر ہوتا ہے۔ جیسے کچھ عرصہ میں نے 2010 ماڈل کی بی ایم ڈبلیو 530 ماڈل رکھی تھی جس کی قیمت 30،000 یورو تھی۔ اس کی انشورنس وغیرہ ملا کر ہر ماہ 500 یورو سے زیادہ جا پڑتی تھی۔ اس لئے گاڑی بیچ دی تھی
 
عثمان

محفلین
اس کے علاوہ میں موٹر یونین کا رکن بھی ہوں۔ کہیں بھی پیٹرول ختم ہو، گاڑی کی چارجنگ درکار ہو، ٹائر پنکچر ہو جائے یا گاڑی سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو اور ریزرو گاڑی درکار ہو یا کہیں ضروری پہنچنا ہو، سب کچھ اسی یونین کے ذریعے کور ہو جاتا ہے۔ یورپ اور دنیا بھر میں 40 ممالک میں یہ سہولت موجود ہے۔ سالانہ فیس کا اندازہ کیجئے کتنی ہوگی؟
ہمارے ہاں بھی ایسا ہی انتظام ہے۔ البتہ انشورنس علاقے پر منحصر ہے۔ کچھ علاقوں میں انشورنس آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ کہیں کوڑیوں کے بھاؤ۔
اگر حادثہ ہوجائے تو انشورنس کچھ سالوں کے لیے بڑھ جاتی ہے۔ کام سارا فون پر ہی ہوتا ہے۔ لیکن اتنا آسان نہیں۔ انشورنس والے محض آپ کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ پیسہ بنانے بیٹھے ہیں۔ :)
 
ہمارے ہاں علاقوں کے بجائے انشورنس کمپنیاں یہ کام کرتی ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو بہت ہی کم مالیت ہے۔

اتنی پرانی گاڑی کے پرزہ جات با آسانی مل جاتے ہیں؟
یہاں کے حساب سے کافی مہنگی ہے۔ یورپ میں فن لینڈ میں شاید گاڑیاں سب سے زیادہ مہنگی ہیں :)
یہاں تو ہر ماڈل کی ہر چیز مل جاتی ہے ما سوائے فورڈ مونڈیو 2003 ماڈل کے کمپیوٹر کے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارے ہاں بھی ایسا ہی انتظام ہے۔ البتہ انشورنس علاقے پر منحصر ہے۔ کچھ علاقوں میں انشورنس آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ کہیں کوڑیوں کے بھاؤ۔
اگر حادثہ ہوجائے تو انشورنس کچھ سالوں کے لیے بڑھ جاتی ہے۔ کام سارا فون پر ہی ہوتا ہے۔ لیکن اتنا آسان نہیں۔ انشورنس والے محض آپ کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ پیسہ بنانے بیٹھے ہیں۔ :)
بونس پوائنٹس ہوتے ہیں۔ وہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ویسے ہمارے ہاں 75 فیصد تک بونس ملتا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں بونس کا کوئی چکر نہیں ہے۔

اگر آپ کی گاڑی وہاں کے حساب سے کافی مہنگی ہے تو اس کا مطلب ہے وہاں گاڑیاں سستی ہیں۔

مرمت کی مزدوری اور پرزہ جات کی قیمتیں مناسب ہیں یا زیادہ ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں بونس کا کوئی چکر نہیں ہے۔

اگر آپ کی گاڑی وہاں کے حساب سے کافی مہنگی ہے تو اس کا مطلب ہے وہاں گاڑیاں سستی ہیں۔

مرمت کی مزدوری اور پرزہ جات کی قیمتیں مناسب ہیں یا زیادہ ہیں؟
پرانی گاڑی رکھنے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ اس کی ساری مرمت میں خود کر سکتا ہوں۔ دوسرا یہ کہ انشورنس وغیرہ بہت سستی پڑتی ہے
مرمت عام طور پر 45 یورو فی گھنٹہ سے شروع ہوتی ہے اور اگر گاڑی کے کمپیوٹر کا کوئی کام ہے تو 90 یورو فی گھنٹہ :)
جو گاڑی یہاں دو ہزار یورو کی ہے، وہ انگلینڈ میں ہزار یورو کے لگ بھگ مل جاتی ہے۔ یہاں گاڑیوں پر امپورٹ ڈیوٹی ہے چاہے جتنی پرانی ہو یا نئی
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں مرمت کی مزدوری اور پرزہ جات خاصے مہنگے ہوتے ہیں۔

گاڑی کو اگر زیادہ نقصان ہو گیا ہو تو وہ کوڑیوں کے بھاؤ گاڑیوں کے قبرستان میں جا کر بیچ آتےہیں۔

نئے پرزے چونکہ مہنگے ہوتے ہیں تو لوگ بھاگ گاڑیوں کے قبرستان جاتے ہیں، وہاں اسی ماڈل کی گاڑی ڈھونڈ کر درکار پرزہ وہاں سے خرید لیتے ہیں۔

میری گاڑی کا ایک پرزہ خراب ہوا۔ ایجنسی والوں کے پاس موجود نہیں تھا، کہنے لگے 1200 ریال کا ہے اور آرڈر کر دیتے ہیں، ہفتہ دس دن میں آ جائے گا۔ 500 ریال مزدوری الگ سے تھی۔
میں نے وہی پرزہ 550 میں بمع مزدوری وہاں سے لگوا لیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی یہاں یہ بھی چلتا ہے :)
لیکن فورڈ مونڈیو ایک دوست کی تھی، 2003 ماڈل۔ اس کی گاڑی خراب ہوئی تو کمپیوٹر جرمنی سے آرڈر کیا۔ پتہ چلا کہ اس ماڈل کے آٹھ مختلف کمپیوٹر ہیں۔ دو ماہ بعد بھی پرزہ نہ پہنچا تو پتہ چلا کہ اس ماڈل کی ہر کار کا الگ سے کمپیوٹر ہے۔ آپ کو عام ماڈل خرید کر اپنی گاڑی کی مناسبت سے تبدیلی کرانی پڑتی ہے۔ دوست نے تین ہزار کی گاڑی کا 2200 یورو کا کمپیوٹر خریدا، اس کی مرمت وغیرہ سب کچھ ملا 2700 یورو ادا کئے اور گاڑی پھر بھی نہیں چل رہی، کہ کمپیوٹر کا مسئلہ ہی نہیں تھا۔ یعنی 3000 کی گاڑی پر تقریباً 3000 اضافی خرچہ ہوا اور گاڑی ویسے ہی ناقابلِ استعمال :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے مجھے وہاں سے گاڑی امپورٹ کرنی چاہیے۔

وہاں گاڑی سڑک کے دائیں طرف چلاتے ہیں یا بائیں طرف؟
یہاں سڑک کے دائیں طرف چلاتے ہیں اس لیے ڈرائیونگ سیٹ بائیں طرف ہوتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کا مطلب ہے مجھے وہاں سے گاڑی امپورٹ کرنی چاہیے۔

وہاں گاڑی سڑک کے دائیں طرف چلاتے ہیں یا بائیں طرف؟
یہاں سڑک کے دائیں طرف چلاتے ہیں اس لیے ڈرائیونگ سیٹ بائیں طرف ہوتی ہے۔
یہاں گاڑی یورپ کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگی ہے۔ آپ ایکسپورٹ کر لیں، امپورٹ پر کافی نقصان ہوگا
گاڑی یہاں سڑک کے دائیں جانب چلاتے ہیں اور ڈرائیونگ سیٹ بائیں جانب
 
Top