سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تین ہفتے قبل بڑی بہن کی شادی تھی ۔۔۔ ابو کے وفات کے بعد ساری ذمہ داریاں میرے اوپر تھی ۔ الحمداللہ شادی بخیریت ہوگئی۔ آجکل زیادہ وقت دفتری مصروفیات میں گزر جاتا ہے ۔۔۔

الحمداللہ۔ ٹھیک ٹھاک
آپ کیسے ہیں؟؟؟
آپ ڈی این اے سے متعلق کسی پراجیکٹ پر کام کررہے تھے وہ مکمل ہوا کہ نہیں ؟؟

بہن کی شادی کی بہت مبارک ہو زین بھائی، اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش رکھے، آمین۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مصروفیات پڑھائیاں
اور مشاغل کی ایک لمبییی ییی ییی لسٹ ہے جسے ہم نے کبھی پلٹ کر نہیں دیکھا یعنی "سستی"۔۔۔ :)

کونسی پڑھائی یا پڑھائیاں ہیں؟
یہ وہ والی سستی تو نہیں ہے کہیں جو ختم ہونے کا نام مشکل سے لیتی ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھے سے بنے ہوں تو بہت مزے کے لگتے ہیں
اور میں نے تو سنا ہے کہ حضور پاک (ص )کے فیورٹ تھے
اس لئیے مجھے تو بہت اچھے لگتے ہیں :)

جس جس دن گھر میں کدو پکتے ہیں اس دن مجھے امی اس کی یاد دہانی ضرور کراوتی ہیں :)
ویسے چنے کی دال کے ساتھ اور گوشت کے ساتھ پکے مجھے بہت پسند ہیں، مزیدار پکتے ہیں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
کونسی پڑھائی یا پڑھائیاں ہیں؟
یہ وہ والی سستی تو نہیں ہے کہیں جو ختم ہونے کا نام مشکل سے لیتی ہے :)
ایم ایس سی کر رہی ہوں :)
اور اس سستی کو کبھی میں نے غور سے دیکھا نہیں نا کہ بتا سکوں کون سی سستی ہے یہ۔۔۔وجہ: سستی :p:p:p:p
 
Top