زین

لائبریرین
بقول ہمارے اسلم رئیسانی کے ۔ آوارہ گردی آوارہ گردی ہوتی ہے دن میں کی جائے یا رات میں :)
 

زین

لائبریرین
سیاسی موسم کیسا ہے آج کل۔ کیا اس میں بھی گرمی پائی جاتی ہے:)
سیاسی موسم ٹھنڈا ہے۔ امن وامان کے لحاظ سے البتہ بلوچستان میں اگست کا مہینہ ہمیشہ بھاری رہتا ہے۔ کل صوبے کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے پانچ سے زائد دھماکے ہوئے ۔
گیارہ اگست کو علیحدگی پسند بلوچستان کی آزادی کا دن قرار دیتے ہیں۔ علیحدگی پسند تنظیمیں چودہ اگست کو یوم آزادی پاکستان پر پاکستان مخالف احتجاج کرتی ہیں۔۔۔۔ چھبیس اگست کو نواب بگٹی کی برسی ہوتی ہے۔ یوں ان ایام پر علیحدگی پسند تنظیموں کی کارروائیوں میں عام دنوں کی نسبت اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
 
Top