صائمہ شاہ

محفلین
سوچ لیجئے کہ وقت کس کے پاس نہیں تھا :)
ہمارا خیال ہے کہ یہاں کچھ ڈنڈی ماری جا رہی ہے۔ پبلک ریکارڈ کے مطابق صرف اتوار کے روز عدیم الفرصتی کا عذر پیش کیا گیا تھا۔ :) :) :)
سعود بھائی آپ دیکھ رہے ہیں ؟؟:eek::eek:
 
مجھے کسی نے آئس بکٹ چیلنج کے لیے نامینیٹ کر دیا ہے میں ان کو نامینیٹ کر دیتی ہوں کیا خیال ہے ؟؟؟؟
برفانی علاقوں میں رہنے والوں کو بھلا برف کی بالٹی اپنے اوپر الٹنے میں کیا تکلف ہو سکتا ہے، وہ تو چیلنج کے نام پر برف کی ڈھلوان پر دو میل لوٹیں لگا کر دکھا دیں گے۔ البتہ یہ کہہ کر ان کی اینڈرائڈ پسند طبیعت کو ضرور تلملاہٹ کا شکار کیا جا سکتا ہے کہ ہمیں نہ صرف یہ کہ ون پلس ون کی انوائٹ مل گئی بلکہ ہم نے یہ فون آرڈر بھی کر دیا ہے اور ان شاء اللہ دو ایک روز میں ہمارے پاس ہونا چاہیے۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین

بری بات :(
 
یہ بری بات نہیں، ابھی تو مزہ تب آئے گا جب دو ایک ہفتوں میں ہمیں بطور کسٹمر کچھ اضافی انویٹیشن کوڈ ملیں گے احباب میں تقسیم کرنے کو اور تب ہم اس فہرست میں آپ کو دور و نزدیک شامل نہیں کریں گے۔ ہماری بٹیا کو مورنی سے نہ ملانے کی اتنی سزا تو کچھ بھی نہیں۔ :) :) :)
 
مزید غمناک۔ ویسے پہلے پوچھ تو لیں کہ وہ سچ میں نہیں ملیں کہ مذاق چل رہا ہے :)
 
مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ راز کو راز رکھنا نہیں جانتے۔ ہم تو بس اتنا جانتے ہیں کہ ملاقات کے بعد مفصل بیان طے تھا۔ اس بیان کی عدم دستیابی تو ہمارے لیے عدم ملاقات کا ہی مترادف ہے۔ :) :) :)
 
مزید غمناک۔ ویسے پہلے پوچھ تو لیں کہ وہ سچ میں نہیں ملیں کہ مذاق چل رہا ہے :)
اور آپ یہ نہ سمجھیں کہ اس قسم کے جھانسے دے کر آپ ہم سے انویٹیشن کوڈ اینٹھ سکیں گے۔ ہم تو ولیمے کے دعوت نامے مع دو طرفہ اخراجات سفر و اقامت کے عوض بھی ون پلس ون کا دعوتی کوڈ نہ بخشیں! :) :) :)
 
Top