قیصرانی

لائبریرین
بہت لمبی ڈرائیو ہے ۔۔ سمندری راستے سے نہیں جا سکتے ؟
لمبی تو نہیں کہ درمیان میں Östersund رات رکنا تھا اور پھر سٹاک ہوم اور اسی طرح واپسی۔ کل مل ملا کر تقریباً 4000 کلومیٹر بنتا ہے تین دن کا۔ اصل میں لیپ لینڈ میں خزاں کی وجہ سے پتوں کا رنگ بہت خوبصورت ہو رہا ہے تو اسی وجہ سے یہ ٹرپ بائی روڈ پلان کیا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ یہ سفر کتنے دنوں میں مکمل کرتے۔ اور کیا پہلے اس روٹ پر سفر کر چکے ہیں ؟ :)
جمعے کی صبح نکلتا اور اتوار کی رات واپسی ہوتی۔ اس روٹ پر سٹاک ہوم تک پہلے بھی دو بار جا چکا ہوں، Östersund تک کا سفر مزید دو بار ہو چکا ہے :)
 
عثمان

محفلین
جمعے کی صبح نکلتا اور اتوار کی رات واپسی ہوتی۔ اس روٹ پر سٹاک ہوم تک پہلے بھی دو بار جا چکا ہوں، Östersund تک کا سفر مزید دو بار ہو چکا ہے :)
ہائیں تو کیا سٹاک ہام ہاتھ لگا کر ہی واپس آنا ہے۔ کتنی دیر وہاں ٹھہرنے کا ارادہ تھا ؟ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہائیں تو کیا سٹاک ہام ہاتھ لگا کر ہی واپس آنا ہے۔ کتنی دیر وہاں ٹھہرنے کا ارادہ تھا ؟ :)
سٹاک ہوم ایک دوست کے والد کی تعزیت کو جانا ہے تو بس چند گھنٹے ہی، ایک رات Östersund اور ایک رات Oulu یا پھر Rovaniemi میں گذارتا جو اس روٹ سے اڑھائی سو کلومیٹر ہٹ کر ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے واہ! ایڈونچرسٹ ہو تو آپ جیسا۔ :)
کیا اس روٹ کو آپ گوگل میپ پر واضح کر سکتے ہیں۔ :)
تقریباً یہ روٹ بنتا ہے
پہلا سٹاپ جہاں رات گذاری تھی، وہ پولینڈ کا سرحدی شہر Augustow تھا۔ دوسری رات (اور بقیہ راتیں) سلووینیا میں Kranj میں رہا تھا۔ اٹلی زیادہ دور تک نہیں گیا اور تین دن سلووینیا میں ہی گذارے تھے۔ یہ روٹ سو فیصد وہی نہیں جو میں نے اپنایا تھا لیکن 90 فیصد وہی ہے۔ واپسی پر میں نے ہنگری کی بجائے آسٹریا چنا تھا اور رات پولینڈ کے جنوبی شہر Bielsko-Biala میں گذاری تھی :)
 
خواہش ہے کہ آپ کے ساتھ سپین تک کا سفر کیا جائے۔ :)
 
خواہش ہے کہ آپ کے ساتھ سپین تک کا سفر کیا جائے۔ :)
جب پروگرام بنائیں، میں تیار ہوں۔ چند دن قبل بتا دیجئے گا تاکہ ہوٹلز کی بکنگ بھی ہو سکے اور اپنے کام پر بھی چھٹی کے بارے بتا سکوں :)
یعنی اب قافلہ بڑا ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
خواہش ہے کہ آپ کے ساتھ سپین تک کا سفر کیا جائے۔ :)
اور یہ بھی مزے کی بات ہے کہ ہمارے کالج میں ٹریول گائیڈ کورس (چھ ماہ کا کورس ہوتا ہے) کے دو ماہ سپین میں مالاگا شہر میں گذارے جاتے ہیں۔ اگر وہ لوگ ادھر موجود ہوئے تو گائیڈ کا کام وہ لوگ سرانجام دے دیں گے :)
 
Top