جی، ایک دور تھا جب یہاں سب سے زیادہ رونق ہوتی تھی۔ اب تو ساری مانو بِلیاں غائب ہیں اور مرد حضرات "دھرنوں" اور "جہاد" میں مصروف ہوتے ہیں :)
عمومی طور پر بھی محفل خاموش سی ہوگئی ہے یا مجھے محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
عمومی طور پر بھی محفل خاموش سی ہوگئی ہے یا مجھے محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاموشی نہیں، تلخی سی محسوس ہوتی ہے۔ اراکین کے سیاسی اور مذہبی نظریات کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر اسے تلخی ہی گردانوں گا :(
 
خاموشی نہیں، تلخی سی محسوس ہوتی ہے۔ اراکین کے سیاسی اور مذہبی نظریات کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر اسے تلخی ہی گردانوں گا :(
صحیح بلکہ تلخی کے ساتھ ساتھ برداشت کی کمی اور الفاظ کا بہت زیادہ مناسب استعمال بھی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
صحیح بلکہ تلخی کے ساتھ ساتھ برداشت کی کمی اور الفاظ کا بہت زیادہ مناسب استعمال بھی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دونوں اطراف کی بات ایک طرح سے درست ہوتی ہے۔ ایک طرف وہ اراکین جو ایک ہی بات کئی بار کئی مختلف اراکین کے ساتھ دہرا چکے ہوتے ہیں اور پھر وہی بات نئے سرے سے دہرانی پڑے تو تلخی آ جاتی ہے۔ دوسری جانب وہ اراکین ہیں کہ جن کا "دین و ایمان" ہی ان کے نظریات سے وابستہ ہے، اس لئے ان کی تلخی بھی ایک طرح سے ویلڈ ہوتی ہے :(
 
Top