لاریب مرزا

محفلین
اور تبدیلی نام کے بعد محفل کو آگاہ کرنا مت بھولیں۔
اور کچھ عرصہ تک اوتار میں تصویر بھی یہی رکھیں تا کہ پہچان میں آسانی ہو۔
رہنمائی کے لیے بہت شکریہ :) ایسا کرنے سے یقیناً نام تبدیل کرنے والے اور تمام محفلین کو سہولت رہے گی :)
 
زیک

مسافر
اور تبدیلی نام کے بعد محفل کو آگاہ کرنا مت بھولیں۔
اور کچھ عرصہ تک اوتار میں تصویر بھی یہی رکھیں تا کہ پہچان میں آسانی ہو۔
اہم اور اچھا مشورہ۔ مجھے بہت عرصے بعد پتا چلا تھا کہ ضبط نے نام بدل کر عمر سیف کر لیا ہے
 
زیک

مسافر
40+10+10+یونیورسٹی کے گیٹ سے ڈیپارٹمنٹ تک مفت

جب میں پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کر رہا تھا تو چھ روپے لگتے تھے مجھے گھر سے کالج تک پہنچنے میں۔ :)
ساٹھ روپے میں تو لاہور میں رکشے پر لمبے سفر کئے ہوئے ہیں
 
عثمان

محفلین
دستیاب تو نہیں کہ پرانے عبداللہ کا نام انتظامیہ کو بدلنا پڑے گا۔ اور اس رکن کی ہزاروں پوسٹس اور محفل پر لمبی ہسٹری ہے جس سے کنفیوژن ہو سکتی ہے
پروفائل کے مطابق عبداللہ نامی رکن جون ۲۰۱۴ سے نومبر ۲۰۱۴ تک یعنی محض چند ماہ محفل پر رہا۔ تاہم اس کے مراسلوں کی تعداد صفر لکھی ہے جو شائد درست نہیں ہے۔
 
عثمان

محفلین
ساٹھ روپے میں تو لاہور میں رکشے پر لمبے سفر کئے ہوئے ہیں
ہاں نوے کی دہائی میں ساٹھ روپے میں رکشے پر کافی سفر ممکن تھا۔
اس وقت لاہور اتنا وسیع تھا بھی نہیں۔ اب تو میں لاہور کا نقشہ دیکھوں تو بہت سے علاقے تو بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
پروفائل کے مطابق عبداللہ نامی رکن جون ۲۰۱۴ سے نومبر ۲۰۱۴ تک یعنی محض چند ماہ محفل پر رہا۔ تاہم اس کے مراسلوں کی تعداد صفر لکھی ہے جو شائد درست نہیں ہے۔
معذرت۔ ایک اور رکن کا نام کچھ عرصہ عبداللہ رہا مگر معطلی کے وقت عسکری تھا۔ میرے ذہن میں وہ تھا۔

صفر مراسلوں والے رکن کو شاید حذف کرنا مسئلہ نہ ہو۔
 
Top