لاریب مرزا

محفلین
پروفائل کے مطابق عبداللہ نامی رکن جون ۲۰۱۴ سے نومبر ۲۰۱۴ تک یعنی محض چند ماہ محفل پر رہا۔ تاہم اس کے مراسلوں کی تعداد صفر لکھی ہے جو شائد درست نہیں ہے۔
مراسلا کوئی بھی نہیں اور ان کو معطل کر دیا گیا ہے، اگر کوئی رکن لمبے عرصے تک آن لائن نہ ہوں تو ان کو معطل کر دیا جاتا ہے؟؟
 
اے خان

محفلین
ہاں نوے کی دہائی میں ساٹھ روپے میں رکشے پر کافی سفر ممکن تھا۔
اس وقت لاہور اتنا وسیع تھا بھی نہیں۔ اب تو میں لاہور کا نقشہ دیکھوں تو بہت سے علاقے تو بالکل نئے معلوم ہوتے ہیں۔ :)
اب تو ریلوے سٹیشن سے لاری اڈے تک تین سو رپے مانگتے ہیں
 
عثمان

محفلین
معذرت۔ ایک اور رکن کا نام کچھ عرصہ عبداللہ رہا مگر معطلی کے وقت عسکری تھا۔ میرے ذہن میں وہ تھا۔

صفر مراسلوں والے رکن کو شاید حذف کرنا مسئلہ نہ ہو۔
ہاں عسکری مجھے یاد ہے۔ اور اس نے کافی نام تبدیل کئے۔
صفر مراسلوں والے رکن کا معطل ہونا کچھ عجیب معلوم ہوتا ہے۔ جس رکن نے کوئی مراسلہ لکھا ہی نہیں تو وہ معطل کیسے ہوگیا۔
شائد انتظامیہ کو شک ہو کہ یہ کسی کی دوہری رکنیت ہوگی۔
 
زیک

مسافر
مراسلا کوئی بھی نہیں اور ان کو معطل کر دیا گیا ہے، اگر کوئی رکن لمبے عرصے تک آن لائن نہ ہوں تو ان کو معطل کر دیا جاتا ہے؟؟
نہیں۔ یقیناً کوئی وجہ رہی ہو گی۔ ممکن ہے مراسلے حذف کر دیئے گئے ہوں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی اور رکن کی ڈپلیکیٹ آئی ڈی ہو۔ یا سپیمر ہو
 
عثمان

محفلین
مراسلا کوئی بھی نہیں اور ان کو معطل کر دیا گیا ہے، اگر کوئی رکن لمبے عرصے تک آن لائن نہ ہوں تو ان کو معطل کر دیا جاتا ہے؟؟
ہوسکتا ہے کسی تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے مراسلے صفر ظاہر ہو رہے ہوں۔ یا پھر انتظامیہ کو رکن کی دوہری شناخت کا شبہ ہو۔۔ وغیرہ۔
 
اے خان

محفلین
السلام علیکم
عبداللہ اور عبداللہ خان نام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے میرا یوزر نیم اے خان ہی رہا صرف اے اور خان کے درمیان جو ڈاٹ تھا وہ ہٹا دیا گیا ہے. :):) :):):):):):):):):):)
 
لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم
عبداللہ اور عبداللہ خان نام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے میرا یوزر نیم اے خان ہی رہا صرف اے اور خان کے درمیان جو ڈاٹ تھا وہ ہٹا دیا گیا ہے. :):) :):):):):):):):):):)
یہ تو بہت اچھی بات ہے، اب کم از کم آپ کو ٹیگ کرنے میں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا :) چلیں سب سے پہلے ہم ہی آپ کو ٹیگ کرتے ہیں اور وہ بھی بلا وجہ :p اے خان بھائی :)
 
Top