لاریب مرزا

محفلین
چھٹیاں امتحانات کے بعد کی؟ ۔۔۔۔۔۔۔ اچھا ہے بھئی، خدا کرے چھٹیاں بھی بخیر و عافیت گزریں آمین! :) :)
آمین!!
جی نہیں، سردیوں کی چھٹیاں ہیں۔ :) حالانکہ ابھی اتنی زیادہ سردی نہیں پڑ رہی۔ :)
آپ کی رہائش کہاں ہے؟؟ :) وہاں موسم کے کیا حالات ہیں؟؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آمین!!
جی نہیں، سردیوں کی چھٹیاں ہیں۔ :) حالانکہ ابھی اتنی زیادہ سردی نہیں پڑ رہی۔ :)
آپ کی رہائش کہاں ہے؟؟ :) وہاں موسم کے کیا حالات ہیں؟؟

ارے بھئی ہم تو ریاض میں مقیم تھے، بس کوئی تین ماہ قبل سعودیہ کے جنوب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر ابھا میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ریاض میں سردی گو کہ کم وقت کے لیئے آتی ہے مگر شدید اور خشک ہوتی ہے۔ یہاں معاملہ مختلف ہے۔ سردیاں یہاں بھی مختصر ہیں لیکن خاصی دیوانی سی ہیں۔ ہوا ہے تو سردی ہے، نہیں ہے تو معتدل۔ گرمیاں بھی تو ایسی ہی ہیں۔ بہت گرمی نہیں پڑتی۔ کہ پہاڑی علاقہ ہے! ۔۔۔۔۔۔ دیکھو بھئی نئی نئی بات میں اتنی تمہید باندھ دی، لاریب بھی سوچتی ہو گی خاصا منچلا شخص ہے۔ :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
دیکھو بھئی نئی نئی بات میں اتنی تمہید باندھ دی، لاریب بھی سوچتی ہو گی خاصا منچلا شخص ہے۔ :) :)
ارے نہیں!! ہم ایسا بالکل نہیں سوچ رہے :) اور ہمارا سوال بھی تو تفصیل کا متقاضی تھا۔ آپ نے تفصیلاً جواب دے کر بہت اچھا کیا :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بھئی اچھے بچے معلوم ہوتے ہو :) :)
آپ کا حسنِ ظن ہے :)
چھٹیوں میں کیا کرنے کا سوچا؟
پچھلے کچھ عرصہ میں بہت سے تفریحی دوروں سے لطف اندوز ہوئے ہیں، ان چھٹیوں میں تو مکمل آرام کرنے کا ارادہ ہے۔ لیکن ہمارا کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا، کب کیا پروگرام بنا لیں۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ کا حسنِ ظن ہے :)

پچھلے کچھ عرصہ میں بہت سے تفریحی دوروں سے لطف اندوز ہوئے ہیں، ان چھٹیوں میں تو مکمل آرام کرنے کا ارادہ ہے۔ لیکن ہمارا کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا، کب کیا پروگرام بنا لیں۔ :)

اچھی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہی عمر ہوتی ہے موڈی زندگی گزارنے کی۔ ادھیڑ عمری میں تو خود اپنے وجود پر اپنی حکومت نہیں رہتی :) :)
 
Top