زیک

مسافر
ابن سعید سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے؟

ارے، یوں بے خبر رکھ کر یہاں آنے کی سازش اس لیے تو نہیں کہ ہم پھر بھاگ نہ کھڑے ہوں؟ خیر مذاق بر طرف، اگر نارفاک آنا ہو تو ملاقات ضرور کیجیے گا۔ :) :) :)
ٹرپ ورجینیا کے دوسرے کونے کا تھا۔ اب تو خیر واپسی بھی ہو گئی
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
کیا حال ہے عثمان بھائی! آپ کے دونوں شہزادے کیسے ہیں؟
مجھے ان کے بارے بہت اچھا لگتا ہے سوچ کر۔
کیا وہ دونوں ایک شکل کے ہیں؟
 
عثمان

محفلین
وعلیکم السلام۔
کیا حال ہے عثمان بھائی! آپ کے دونوں شہزادے کیسے ہیں؟
مجھے ان کے بارے بہت اچھا لگتا ہے سوچ کر۔
کیا وہ دونوں ایک شکل کے ہیں؟
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ شہزادے بھی ماشااللہ بہت اچھے ہیں۔ ماں کے دودھ کے علاوہ اب نیم ٹھوس غذا پر بھی آچکے ہیں۔ کیلا اور دہی وغیرہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ :)
ان دونوں کی شکل ایک جیسی نہیں ہے۔ کچھ فرق ہے۔ تاہم ضروری نہیں کہ پہلی بار دیکھنے والا فوراً فرق کر سکے۔ :)
اگر آپ چاہیں تو واٹس ایپ پر تصاویر ارسال کر سکتا ہوں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
میری ایک دوست کی بیٹیاں ٹیونز ہیں۔ان کی شکلیں بھی ایک جیسی ہیں۔میری بیٹی سے جب بھی میری دوست کا ذکر ہوتا وہ کہتی۔۔۔اچھا وہ والی خالہ جن کی بیٹیوں کے منہ ایک سے ہیں۔اچھا مما واقعی ان کے منہ ایک جیسے ہیں۔جب تک اس نے انہیں دیکھ نہیں لیا۔۔۔ایسے ہی سوالات کرتی رہی۔
 
جاسمن

لائبریرین
ٹھوس غذا پہ آگئے ہیں۔اب آگے بہت خوبصورت دور ہے۔اس دور سے والدین بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔آپ کو بہت بہت اچھا لگے گا۔۔۔ان کا کرولنگ کرنا۔۔۔باتیں کرنا۔۔۔چلنا وغیرہ۔
دیکھیں پہل کون کرتا ہے!یا دونوں ایک ساتھ ہر کام کرتے ہیں۔
 
انشااللہ!
نئی نئی باتیں سیکھنے اور جاننے کا خوبصورت عمل ہے۔ ان کے لیے بھی اور ہم والدین کے لیے بھی۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
السلام علیکم!
کیسے ہیں سب۔ :)
وعلیکم السلام!! سب بالکل بخیر ہیں۔ آپ کیسے ہیں عثمان بھائی؟؟ :)
یہ تو یونیورسٹی سے چھٹی کی وجہ ہوئی۔ محفل سے کیوں رخصت ہیں ؟ :)
اے خان کا سیل فون خراب ہو گیا ہے۔ یہ نہ صرف محفل بلکہ تمام سوشل میڈیا ایپس سے رخصت ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
وعلیکم السلام!! سب بالکل بخیر ہیں۔ آپ کیسے ہیں عثمان بھائی؟؟ :)
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
اے خان کا سیل فون خراب ہو گیا ہے۔ یہ نہ صرف محفل بلکہ تمام سوشل میڈیا ایپس سے رخصت ہیں۔ :)
گویا لیپ ٹاپ کمپیوٹر سے بھی کوشش نہیں کرتے۔ :)
 
Top