لاریب مرزا

محفلین
انگریزی میں لکھنے کی ضرورت نہیں جب اردو میں خوبصورت اصطلاحات موجود ہیں۔
اول
دوئم
سوئم
چہارم
پنجم
ششم
ہفتم
ہشتم
نہم
دہم
گیارہویں اور بارہویں کے لئے بھی غالباً کچھ مخصوص اصطلاحات ہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہو تو ضرور شئیر کرے۔
ہمارا خیال ہے کہ یہ بھی فارسی میں ہیں۔ اردو میں تو ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو اور دس ہوتے ہیں۔ :) :)
 
عثمان

درست ہے۔ تاہم اول سے دہم تک کی اصطلاحات تو اب اردو زبان کا عام حصہ بن چکی ہیں۔ یاز اور دواز وغیرہ اردو میں پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 
و علیکم السلام۔ الحمد للہ خیریت۔
اول، دوم والی گفتگو کے حوالے سے
اول تا دہم یہاں اردو میڈیم سکولوں میں عام مستعمل ہے۔
گیارھویں اور بارہویں کے لیے زیادہ تر انٹرمیڈیٹ، ایف۔اے۔، ایف۔ایس۔سی۔ وغیرہ کے ساتھ (پہلا سال)(دوسرا سال) استعمال ہوتا ہے۔
یاز دہم ، دواز دہم بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔
 
فارسی لفظ نکال کر عربی کے متبادل کو پروموٹ کرنا چاہیے
 
ایسے تمام الفاظ کو اردو میں رائج ہو چکے ہیں، چاہے وہ فارسی کے ہوں یا عربی کے یا سنسکرت کے یا انگریزی کے، وہ سب اردو کا حصہ ہیں. انہیں زبردستی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے.
 
فآرسی اب پاکستان میں متروک ہوچکی جبکہ عربی زندہ ہے۔ بہتر ہے کہ ہم عربی متبادل پروموٹ کریں اردو میں تاکہ اردو زندہ رہوے
 
Top