بس تین چار گھنٹے کی ڈرائیونگ؟
کل ہم نے دس گھنٹے ڈرائیونگ کی ہے۔ ویسے تو ہمارے شہر سے لورے کا یک طرفہ فاصلہ تقریباً چار گھنٹے ہے، لیکن صبح سفر پر نکلنے سے قبل دو گھنٹے کا ایک اور سفر درپیش تھا۔ :) :) :)
تصاویر بس دو چار ہی بنائیں کیونکہ فون کا چارجر گھر پر بھول گئے تھے۔ گاڑی میں سارے لوازمات موجود تھے، البتہ یو ایس بی ٹائپ سی کا کنکٹر موجود نہیں تھا۔ لورے میں خریدنے کی کوشش کی تو غار کے آس پاس کی دوکانوں میں کہیں نہیں مل سکا۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اپنی ہی ریاست میں سفر کو لمبا صرف ٹیکساس یا الاسکا والوں کو کہنے کا حق ہے
لمبا سفر اگر معمول کا حصہ نہ ہو تو تین چار گھنٹے کی ڈرائیو بھی لمبی ہی ہوتی ہے۔ہمیں تو ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو خود ڈرائیو کر کے پاکستان کے شمالی علاقہ جات جاتے ہیں اور سیر بھی کر لیتے ہیں۔ اپنے پورے سفر میں ہم نے ڈرائیور کو زیادہ تر آرام کرتے ہوئے پایا تھا۔ یعنی ڈرائیو کرنے والا ڈبل تھکن کا شکار ہوتا ہے۔
 
عثمان

کوئی ہفتہ پہلے میرے سسرال سے ایک فیملی ہمیں ملنے ٹورانٹو سے ہیلی فیکس سترہ اٹھارہ گھنٹے کی ڈرائیو کر کے آئے تھے۔ آتے وقت تو دو دن میں پہنچے۔ البتہ جاتے وقت انھوں نے تمام سفر ایک ہی دن اور رات میں طے کیا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
الحمدللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے۔ :)
سکول کی مصروفیت عروج پر ہے ؟ کلاسز کب سے کھل رہی ہیں ؟ :)
ہم بھی بخیر ہیں الحمدللہ
سکول کی مصروفیت عروج سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ :p اب عید کی چھٹیوں کی وجہ سے کچھ بریک مل جائے گا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
کوئی ہفتہ پہلے میرے سسرال سے ایک فیملی ہمیں ملنے ٹورانٹو سے ہیلی فیکس سترہ اٹھارہ گھنٹے کی ڈرائیو کر کے آئے تھے۔ آتے وقت تو دو دن میں پہنچے۔ البتہ جاتے وقت انھوں نے تمام سفر ایک ہی دن اور رات میں طے کیا۔ :)
یہ تو ہمارے لاہور سے کراچی تک والا حساب ہو گیا۔ ٹرین میں شاید بائیس گھنٹوں میں پہنچتے ہیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آج آپ کے اور ہمارے علاوہ محفل میں کوئی اور نہیں ہے۔۔۔
اور آپ بھی کیا بس ہم ہی ہم ہیں!!!
:winking::winking::winking:
یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ 15 اراکین، 138 مہمان اور گیارہ روبوٹس اس وقت اردو محفل میں موجود ہیں۔ :) آپ اکیلے یہ اعزاز لینا چاہتے ہیں تو اور بات ہے۔ :p
 
Top