سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
اب دَور کہاں عشوہ گری خوش نَظَری کا
لے دے کے فقط ساتھ ہے بے بال و پَری کا

تزئینِ در و بامِ مہ و سال ہے جاری
ہر زخم چراغاں ہے مری بارہ دَری کا
ضامن جعفری کے اشعار محفل کی بارہ دری کی نذر ۔۔
 
شاہد شاہنواز

ہر داغِ تمنّا ہے کسی بت کا تعارف
ہر زخم قصیدہ ہے کسی چارہ گری کا

سمجھے ہی نہیں اہلِ خرد کیفِ جنوں کو
کچھ ذائقہ چکھتے تَو سہی بے خَبَری کا

کیوں حُسن نے برپا کیا ہنگامۂ محشر؟
مقصد ہے تماشا مری آشفتہ سَری کا
ضامن جعفری کی شاعری پہلی بار دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے ۔۔ خوبصورت اور لاجواب !
 
بہت شکریہ ۔
بہت خوبصورت شاعری کرتے ہیں ضامن جعفری صاحب ؀
بیاد جون ایلیا
اے رونقِ اقلیمِ سخن! یاد رہے گا
وہ علم، وہ احساس، وہ فن یاد رہے گا

ہے ندرتِ فکر اپنی جگہ اس کے علاوہ
جون ایلیا! بیساختہ پن یاد رہے گا
 
بہت شکریہ ۔
بہت خوبصورت شاعری کرتے ہیں ضامن جعفری صاحب ؀
بیاد جون ایلیا
اے رونقِ اقلیمِ سخن! یاد رہے گا
وہ علم، وہ احساس، وہ فن یاد رہے گا

ہے ندرتِ فکر اپنی جگہ اس کے علاوہ
جون ایلیا! بیساختہ پن یاد رہے گا
بے ساختگی عمر میں اک دور کی مانند
آتی ہے مگر رک نہیں پاتی یہ کہیں بھی

اس محفل میں آپ کا وجود اپنے آپ میں ایک نعمت ہے ۔ وجی ، شمشاد بھائی دونوں ہیرے ہیں اور عمر آپ سے تعارف ہوتا رہے گا اگر آپ بار بار آتے رہیں اور اپنے خیالات کے موتی ہمارے ساتھ بانٹتے رہیں۔ جزاکم اللہ خیرا
 
جیتے رہیے ۔اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین
کل رات سے وارث میاں کے لیے دل بے حد اداس ہے ۔یقین نہیں وہی ہنستا ہوا چہرہ وہی شائستہ اندا ز گفتگو وہ باادب لہجہ بار بار نظروں میں گھوم جاتا ہے ۔۔سچ یہ اردو ایک خاندان ہے ۔۔ایسا لگتا ہے اپنا کوئی بہت ہی پیارا بچھڑ گیا ۔کل نین کا لکھا پڑھ کے آنکھوں کو یقین نہ آیا ۔۔پھر فیس بک دیکھی ۔پڑھ کے بھی یقین کرنے کو دل نہیں کررہا۔۔اللہ پاک بیشک یہ دنیا فانی ہے ۔
 
میرے لئے بھی ایک شدید قسم کا جھٹکا تھا ۔ مجھے اب ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دے کر لازم ملنا ہی ملنا ہے ان شاء اللہ ۔ پہلے نایاب بھائی کی خبر ملی تو دل کو ہاتھ پڑا ، اب وارث بھائی کی خبر تو دل ہی نکال کر لے گئی ۔ اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ سچ ہے دنیا کس قدر کچی ہے ۔ گاچی کے اوپر کچی پنسل سے لگی ہوئی کسی لکیر کی طرح ۔ پل بھر میں ہے سے نہیں ہے کا سفر طے ہو جاتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
میرے لئے بھی ایک شدید قسم کا جھٹکا تھا ۔ مجھے اب ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دے کر لازم ملنا ہی ملنا ہے ان شاء اللہ ۔
ضرور ضرور حاضری دیجیے گا ۔صبح انکے لئے مغفرت کی دعا کررہے تھے تو بار بار وہ ہنستا ماکرتا چہرہ نظروں کے سامنے آجاتا ۔۔۔
اب وارث بھائی کی خبر تو دل ہی نکال کر لے گئی ۔ اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین ثم آمین
اردو محفل کی شان تھے وارث میاں ۔
 
فہد اشرف

محفلین
آج تو اس لڑی میں بھی وارث بھائی مرحوم لکھتے ہوئے دل بھر آیا ہے۔
آج مرزا غالب کی یومِ پیدائش ہے اور یہی وارث بھائی کی بھی یومِ پیدائش ہے۔ غالب کی سالگرہ پہ وارث بھائی کی سالگرہ یاد آ جاتی تھی پھر یہاں آ کے مبارکباد دیتے تھے۔
 
Top