فرحت کیانی

لائبریرین
اس سخاوت کی رگوں میں کہیں رشوت حسنہ کا لہو تو گردش نہیں کر رہا؟ :) :) :)
نہیں جی۔ یہاں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ البتہ ہمارے ایک عدد بھائی ہیں۔ ان کے لئے بھی ہم ہر وقت سخاوت کے موڈ میں ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی بہت دیالو ہیں۔
 
نہیں جی۔ یہاں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ البتہ ہمارے ایک عدد بھائی ہیں۔ ان کے لئے بھی ہم ہر وقت سخاوت کے موڈ میں ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی بہت دیالو ہیں۔
آپ کے جیشٹھ بھراتا شری کے دیالو ہردیہ کی اتکرشٹ کتھائیں تو سرو مکھ بھاشت ہیں! :) :) :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جو سمجھ میں نہ آئے اس کو رہنے دیں کیوں کہ اس کو سمجھانے کی فیس علیحدہ ہے! :) :) :)
ہائے ہائے
:grin: اس مسکان سے کام چل جائے گا
کیونکہ ہمارے پاس دینے کے لئے ایک مکراہٹ اور چند پیار بھرے کلمات کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
کیونکہ
منزلِ عشق بسے دور دراز و است ولے
طے شود جادہِ صد سالہ بہ آہے گاہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز آپی
physicist, engineer, researcher, scientist
ان سب میں کیا فرق ہوتا ہے؟
بھیا physicist تو یقینا فزکس کے سانئسدان کو کہتے ہیں اور سانئسدان جنرل ٹرم میں یوز ہوتا ہے۔ سانئسدان کسی بھی فیلڈ کا ہوسکتا ہے فزکس، کیمسٹری، بائیو
ریسرچر بھی ایک جنرل ٹرم ہےجیسے ہمارے سعود بھیا بھی ایک ریسرچر ہیں کمپیوٹر کے حوالے سے ۔۔ اور انجینئر (میرے خیال میں) فزکس اور کیمسٹری وغیرہ میں پریکٹیکل اسٹڈی کرنے والے ہوتے ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا ہو رہا ہے جناب؟ ہم لوگ آج گھر میں یومِ ماحولیات منا رہے ہیں۔ ابھی میں بھی اسی کام میں لگنے لگی ہوں کہ ذرا فالتو سامان گھر سے نکلوایا جائے۔
یہاں تو ابھی ہم کمر کسنے والے ہیں کام کے پیچھے۔۔
خوب یہ کام تو بہت تھکا دینے والا ہوتا اپیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کے جیشٹھ بھراتا شری کے دیالو ہردیہ کی اتکرشٹ کتھائیں تو سرو مکھ بھاشت ہیں! :) :) :)
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہمارے یہ بھائی صاحب ہمیشہ کے دیالو ہیں اور ان کی سخاوت کی ان گنت داستانیں سنائی جاتی ہیں یا زبان زد خاص و عام ہیں؟
 
Top