محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا اس کا مطلب تو اللہ جی ہوئے ناں ۔۔وہی تو کرتے ہیں ایسا

کڑوا سچ کونسا؟

جی جی
بالکل یہ سب اللہ ہی تو کرتا ہے۔

اور کڑوا سچ تو یہ ہے کہ
انسان کسی کی چاہت میں کتنا پاگل ہو جاتا ہے کہ اب اُسے جھوٹ بولنے پہ بھی شرم نہیں ہوتی۔
میری سمجھ میں تو یہی آیا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی جی
بالکل یہ سب اللہ ہی تو کرتا ہے۔

اور کڑوا سچ تو یہ ہے کہ
انسان کسی کی چاہت میں کتنا پاگل ہو جاتا ہے کہ اب اُسے جھوٹ بولنے پہ بھی شرم نہیں ہوتی۔
میری سمجھ میں تو یہی آیا ہے۔
اچھا۔۔ایسا بھی ہوتا ہے لیکن کسی سے محبت سچ بولنا بھی تو سکھاتی ہے ناں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا۔۔ایسا بھی ہوتا ہے لیکن کسی سے محبت سچ بولنا بھی تو سکھاتی ہے ناں

جی جی بالکل ایسا ہوتا ہے۔
اصل میں محبت بُری نہیں ہوتی، محبت کے ساتھ جُڑی ہوس بری ہوتی ہے۔
محبت تو دنیا کا سب سے پیارا اور حسین جذبہ ہے۔
اب یہ ہمارے پہ منحصر ہے کہ ہم محبت کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں۔
آپ اپنے ماں، باپ،بہن، بھائیوں اور بعض قریبی دوستوں سے چاہ کے بھی جھوٹ نہیں بول سکتے۔
یہ بھی محبت ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی جی بالکل ایسا ہوتا ہے۔
اصل میں محبت بُری نہیں ہوتی، محبت کے ساتھ جُڑی ہوس بری ہوتی ہے۔
محبت تو دنیا کا سب سے پیارا اور حسین جذبہ ہے۔
اب یہ ہمارے پہ منحصر ہے کہ ہم محبت کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں۔
جی بھیا
آپ تو بڑی مشکل باتیں کرتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
سعود بھیا کی طرف سے بھی ناں؟
رات میں بھیا نے آپ کو کال بھی کی تھی ناں میں نے ان کو یاد کروایا تھا کہ فہیم بھیا کی منگنی ہے آج :)

ہاں جی اور سعود بھائی کی کال بھی بہت اچھے موقعے پر آئی کہ ہم نے پورے بن ٹھن کے ان کی مبارک باد وصول کی :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہاں جی اور سعود بھائی کی کال بھی بہت اچھے موقعے پر آئی کہ ہم نے پورے بن ٹھن کے ان کی مبارک باد وصول کی :)
میں نے بولا بھیا فہیم بھیا بزی ہوں گے پر وہ کہتے ہوتے ہیں تو ہوں ہم تو کال کریں گے۔ ہی ہی ہی
ایک بات تو مجھے یاد نہیں رہی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی بھیا
آپ تو بڑی مشکل باتیں کرتے ہیں۔

کوئی چیز مشکل نہیں ہوتی۔
بس تھوڑا سمجھنے کی بات ہے۔
آپ کو اے بی سی بہت آسان لگتی ہو گی لیکن جس نے اسے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی، اُس کے نزدیک تو وہ ہر چیز سے مشکل ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
زبردست۔
اصل میں جب سے میرا یو ای ٹی میں ایڈمشن نہیں ہوا، میں نے ایم ایس سی فزکس میں جانے کا سوچا ہے، تاکہ بعد میں ریسرچر بننے کے مواقع بھی ملیں۔
تو بس اسی بات پہ گھر والوں کو قائل کرنے کے لئے یہ درجہ بندہ مانگی تھی۔
اگر ماہر طبیعات سب سے اوپر والی کیٹیگری میں چلا گیا، پھر تو انجینئر کا نمبر چوتھا آ جائے گا؟

باقی دنیا میں ایکونومیکس اور تھیوریٹیکل فزکس کو سب سے مشکل مضامین سمجھتے ہیں۔ اور ان کی بڑی اہمیت ہے۔ پاکستان میں بیسک سائنسس کا اتنا رجحان نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ ان مضامین میں اچھے ہیں تو پھر انہی کو ہی سیلیکٹ کریں۔
 
فہیم

لائبریرین
میں نے بولا بھیا فہیم بھیا بزی ہوں گے پر وہ کہتے ہوتے ہیں تو ہوں ہم تو کال کریں گے۔ ہی ہی ہی
ایک بات تو مجھے یاد نہیں رہی
لیں ایسا بھی کیا بزی ہونا :)
کال ریسیو کرنے کے معاملے میں ہم کبھی بزی نہیں ہوتے حتٰی کے ہم سو بھی رہے ہوں اور کوئی کال آجائے تو ہم بڑے سکون سے ایسے ہیلو کہتے ہیں جیسے بالکل فریش ہوں :)

اور کون سی بات یاد نہیں رہینگ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
باقی دنیا میں ایکونومیکس اور تھیوریٹیکل فزکس کو سب سے مشکل مضامین سمجھتے ہیں۔ اور ان کی بڑی اہمیت ہے۔ پاکستان میں بیسک سائنسس کا اتنا رجحان نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ ان مضامین میں اچھے ہیں تو پھر انہی کو ہی سیلیکٹ کریں۔

زبردست
ویسے اگرآپ اوپر والے چاروں پروفیشنز کو rate کریں تو کس حساب سے کریں گے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لیں ایسا بھی کیا بزی ہونا :)
کال ریسیو کرنے کے معاملے میں ہم کبھی بزی نہیں ہوتے حتٰی کے ہم سو بھی رہے ہوں اور کوئی کال آجائے تو ہم بڑے سکون سے ایسے ہیلو کہتے ہیں جیسے بالکل فریش ہوں :)

اور کون سی بات یاد نہیں رہینگ :)
:)

یہی کہ میں بھیا کو کہتی کہ فہیم بھیا کو میری طرف سے بھی مبارک بول دیجئے گا۔
 
Top