شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں اس وقت چاند رات کی وجہ ہسے عید کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ لوگ مارکیٹ میں اندھا دھند خریداری میں مصروف ہیں، درزی ابھی تک اپنی دکانوں میں موجود ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے باوجود اپنے طور پر مہیا کی گئی روشنی میں دکاندار گاہکوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
الحمد للہ ہم بھی بالکل بخیر ہیں۔ اس دفعہ عید کا کیا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے بٹیا رانی نے؟ :)
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید کا پہلا دن دادی اماں کے گھر گزرے گا۔
وہاں میرے لیئے خاص بریانی بنائی جائے گی۔
میٹھا میں بہت کم پسند کرتی ہوں لیکن بصد اصرار مجھے کھلایا جائے گا:happy:
پھر گھر آکر میں اپنی دوست سے آن لائن بات کروں گی۔
کچھ دوستوں کو فون کروں گی۔
دوسرے ،تیسرے دن مہمان آئیں گے۔
اور اس کے بعد ہوسکتا ہے کہیں گھومنے کا ارادہ بن جائے بس یہی کچھ:happy:
 
فہیم

لائبریرین
ہمارے ہاں اس وقت چاند رات کی وجہ ہسے عید کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ لوگ مارکیٹ میں اندھا دھند خریداری میں مصروف ہیں، درزی ابھی تک اپنی دکانوں میں موجود ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے باوجود اپنے طور پر مہیا کی گئی روشنی میں دکاندار گاہکوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
آپ کیا پاکستان میں موجود ہیں ابھی؟
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ہماری پاکستان آمد ہو چکی ہے۔
اور لوڈ شیڈنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
پانی بھی نہیں آ رہا۔
گرمی بھی اپنا زور دکھا رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں پر نزدیکی مسجد میں انشاء اللہ عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ وہاں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سب طرف سے آنے والے نمازیوں کو تین مختلف جگہوں پر چیک کیا جائے گا پھر مسجد میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

رونے کا مقام ہے کہ ایک اسلامی ملک میں مسلمانوں کا تہوار ہو اور عبادت کے لیے مسجد میں داخل ہونے کے لیے اتنی پابندیوں سے گزر کر جانا پڑے۔
 
Top