فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی، یہ بھی سن لیں،
کیا خوب طنز ہے۔

وہ کرینہ ، وہ کرشمہ، وہ ایشوریا ہو کہ مادوری
نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں​
میں فقط اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں بیگم​
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں​
شاعر : سلمان گیلانی​

یہ سلمان گیلانی صاحب کہیں ٹرک اور رکشوں پر پینٹنگ کا کام تو نہیں کرتے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ سلمان گیلانی صاحب کہیں ٹرک اور رکشوں پر پینٹنگ کا کام تو نہیں کرتے۔

کیوں جی؟
آپ کو ایسا شک کیوں ہو رہا ہے؟
اور آپ تو میسج کا رپلائی بھی نہیں کرتے فون پہ۔
کیا ابھی تک رحمان ملک کا جادو ہے کراچی میں÷۔
 
فہیم

لائبریرین
کیوں جی؟
آپ کو ایسا شک کیوں ہو رہا ہے؟
اور آپ تو میسج کا رپلائی بھی نہیں کرتے فون پہ۔
کیا ابھی تک رحمان ملک کا جادو ہے کراچی میں÷۔

شاعری ہی کچھ ایسی لگی جیسی رکشوں کے پیچھے لکھی ہوتی ہے۔
اور شاید آپ کا کوئی میسج مس ہوگیا ہو۔ ورنہ ہم ایس ایم ایس کے رپلائی باقاعدگی سے دیتے ہیں۔
آپ 0312 والے پر کیا کیجئے ایس ایم ایس۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
فہیم بھائی یہ بھی سنیے، اور کے بیز پہ جاکے مجھے بھی سنائیے گا غوث خواہ مخواہ کا

میں ایک انسان ہوں آخر عاشقی کب تک نہیں کرتا
میرے سینے میں جو دل ہے کیا وہ دھک دھک نہیں کرتا
مجھے اس عاشقی میں اس لیے بھی لطف آتا ہے
بڑھاپے کی وجہ سے کوئی مجھ پر شک نہیں کرتا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شاعری ہی کچھ ایسی لگی جیسی رکشوں کے پیچھے لکھی ہوتی ہے۔
اور شاید آپ کا کوئی میسج مس ہوگیا ہو۔ ورنہ ہم ایس ایم ایس کے رپلائی باقاعدگی سے دیتے ہیں۔
آپ 0312 والے پر کیا کیجئے ایس ایم ایس۔

تو 0346 والا ڈیلیٹ کر دوں۔
 
Top