ظاہر اسپیکر کوئی خاتون ہی ہوگی ۔اور اسمبلی کی سپیکر میں ہوں ۔ کتنا مزہ آئے گا ۔ عسکری لالہ کو دو سال قید کر دیں گے محفل کی جیل میں ۔ آپ اسمبلی کے باہر گول گپوں کی ریڑھی بھی لگا لیجیے گا لالہ ۔ دریوں کی جگہ غالیچے بچھا لیں گے ہم ۔ کیسا ؟
عسکری لالہ کا مُک مُکہ ہے ۔ پہلے بھی محفل کے تھانے سے چھوٹ چکے ہیں ۔ یہاں بھی چھوٹ جائے گا ۔
گڑیا ۔۔۔ دریوں کے لیئے محفل کا خزانہ خالی ہے ۔ غالیچے کہاں سے آئیں گے ۔ اور میں گول گپوں کی ریڑی لگا لیتا مگر اس جگہ تمہارے محب علوی لالہ کی نظر ہے ۔@شمشاد بھائی نے بھی اسمبلی کی رکنیت کے لیئے درخواست دی تھی مگر بس وہی ڈگری کا مسئلہ آجاتا ہے ۔ سمجھایا تو کہنے لگے ڈگری کا کیا ہے کہیں سے بھی پکڑ لیں گے ۔ آخر ڈگری ڈگری ہوتی ہے ۔