شمشاد

لائبریرین
جی، باب البحرین ہی کی بات کر رہا ہوں۔ چھوٹی چھوٹی گلیاں ہیں اور ان گلیوں میں گاڑیاں بھی جا رہی ہوتی ہیں۔ وہیں ایک مندر بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت دفعہ بحرین کا چکر لگایا ہے۔ تب میں الخبر میں رہتا تھا۔ جب سے ریاض آیا ہوں، تب بہت ہی کم بحرین کا چکر لگا ہے۔

جعفری سٹریٹ پر سونے کی بہت دکانیں ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
بہت دفعہ بحرین کا چکر لگایا ہے۔ تب میں الخبر میں رہتا تھا۔ جب سے ریاض آیا ہوں، تب بہت ہی کم بحرین کا چکر لگا ہے۔

جعفری سٹریٹ پر سونے کی بہت دکانیں ہیں۔
بالکل ۔ پرانا بازار سب وہی ہے۔ منسٹری کی بلڈنگ بھی باب البحرین کے پاس ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایکدفعہ واٹر پارک بھی گیا تھا بچوں کو لیکر تو بچوں کے ساتھ ساتھ میں نے بھی خوب جھولے لیے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھے یاد نہیں کہ کون سے واٹر پارک میں گئے تھے۔ گاڑی میں گزر رہے تھے کہ راستے میں نظر آ گیا تو وہیں رک گئے اور پارک میں چلے گئے۔ بہت بڑا پارک تھا۔
 
السلام علیکم عینی بٹیا رانی۔ ہم تو یہیں ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماری عینی بٹیا بہت زیادہ اچھی ہیں! :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہیلو ہیلو بھئی اسلام علکیم کیسے ہیں سب ادھر ؟
مین تو بھہت زادا اچھی ہوں :)

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ


ہیلو ہیلو - مجھے معلوم ہے تمہیں انگریزی آتی ہے لیکن یہ اردو محفل ہے۔

اسلام علکیم - کم از کم السلام علیکم تو ٹھیک لکھا کرو۔

بھہت زادا - بہت زیادہ

اسی لیے کہتا ہوں اسکول میں شرارتیں کرنے کی بجائے ٹھیک سے پڑھا کرو۔
 
Top