فرحت کیانی

لائبریرین
جواب طلبی کس بات کی فرحت :skull:
مووی کیا بھتیجا صاب کے ساتھ دیکھ رہی تھیں، اور آپ سے کہا تھا کہ یہاں آ جائیں یہاں ہوتیں تو کتنی چھٹیاں ملتیں آپ کو :happy:
جواب طلبی اس بات کی کہ 'ابو الفضل کے جوتے' والی کہانی کا کیا ہُوا؟
جی شگفتہ۔ موصوف کا آج آف تھا سو ان کو مووی دیکھنا ہی تھا۔
مجھے چھٹیوں کا کتنا شوق ہے بچپن سے :)۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کی شاعرانہ تشبیہ تو کچھ یوں ہو سکتی ہے کہ بیگم شمس نے کفگیر، چمٹے، بیلن اور ناخنوں سے خبر لی ہوگی میاں شمس کبیر کی جس سے ان کے قلب میں نیل پڑ گیا ہے اور سر پر قیامت برسنے سے گومڑا نکل آیا ہے جسے شمس صغیر سمجھا جا رہا ہے۔ دوسری روایت میں آتا ہے کہ وہ در اصل شمس کبیر کا چھوٹا بھائی شمس صغیر ہے جو اپنی بھابھی کا جلالی موڈ دیکھ کر گھر چھوڑ کر باہر کھٹولہ ڈال کر ٹھوڑی کے بل لیٹا دور سے تماشہ دیکھ رہا ہے۔ :) :) :)

دلچسپ سعود بھائی :happy:
ویسے یہ قیاس بھی بعید از امکان نہیں کہ شمس ہائے کبیر و صغیر نے مایا تہذیب کا کیلنڈر دیکھ لیا ہو اور دسبر میں قیامت کا سوچ سوچ کر یہ حال پرسان ہوا ہو :happy:
ویسے سعود بھائی شاید شمشاد بھائی کو اس بارے میں کوئی مستند روایت کا علم ہو اور وہ اس پر :idea2: ڈال سکیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سلیس یا ثقیل اردو کا سوال تو تب آئے جب کبھی اردو کا پرچہ دیا ہو۔ :) :) :)
اردو کا پرچہ نہیں دیا لیکن جن سے اردو بولتے ہیں ان میں کیا کبھی کوئی میرے جیسا یا مجھ سے کچھ کم غبی بندہ بھی نہیں ملا :-o

ملتا تھا ناں ، ہم وہاں اسی طرح ہی تو سلیس کیا کرتے تھے :happy:
پھر تو اگر مجھے کبھی ایسا پرچہ دینا ہوتا تو شاندار نمبروں سے فیل ہونا یقینی تھا۔
 
پپو

محفلین
و علیکم السلام

کیسے ہیں پپو بھائی؟ اور کہاں ہیں؟

میں آج سوچ ہی رہا تھا کہ آپ کے متعلق محفل میں لکھوں کہ بہت دنوں سے نظر نہیں آئے۔
السلام علیکم
بھائی شمشاد آپکی محبتیں ہیں میں ٹھیک ہوں الحمد اللہ سب اچھا ہے مگر بجلی کی حالت بہت خراب ہے اس لئے حاضری کم ہوتی ہے دن چھوٹے ہیں کام میں مصروفیت زیادہ ہے اب کچھ بجلی صورت حال میں بہتری آئی ہے امید ہے آتا رہوں گا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اردو کا پرچہ نہیں دیا لیکن جن سے اردو بولتے ہیں ان میں کیا کبھی کوئی میرے جیسا یا مجھ سے کچھ کم غبی بندہ بھی نہیں ملا :-o

پھر تو اگر مجھے کبھی ایسا پرچہ دینا ہوتا تو شاندار نمبروں سے فیل ہونا یقینی تھا۔

ہو ہی نہیں سکتا، میں ہوں ناں !پ کے ساتھ
 
اردو کا پرچہ نہیں دیا لیکن جن سے اردو بولتے ہیں ان میں کیا کبھی کوئی میرے جیسا یا مجھ سے کچھ کم غبی بندہ بھی نہیں ملا :-o
سرخی زدہ فقرہ قابل گرفت ہے! (بدست اس شوقین بڑھیا کے جس کی سرخی اس کے میک اپ باکس سے غائب ہے!) :) :) :)
 
دلچسپ سعود بھائی :happy:
ویسے یہ قیاس بھی بعید از امکان نہیں کہ شمس ہائے کبیر و صغیر نے مایا تہذیب کا کیلنڈر دیکھ لیا ہو اور دسبر میں قیامت کا سوچ سوچ کر یہ حال پرسان ہوا ہو :happy:
ویسے سعود بھائی شاید شمشاد بھائی کو اس بارے میں کوئی مستند روایت کا علم ہو اور وہ اس پر :idea2: ڈال سکیں۔
جب کی یہ تصویر ہے تب ماین کیلنڈر کا قصہ زبان زد عام نہیں تھا لہٰذا یہ امکان خارج از بحث ہے! :) :) :)
 
ویسے سعود بھائی شاید شمشاد بھائی کو اس بارے میں کوئی مستند روایت کا علم ہو اور وہ اس پر :idea2: ڈال سکیں۔
وہ کچھ بھی لے آئیں ہم اس کے جواب میں لکھ دیں گے، "قال سلمہ بسلمہا۔۔۔ الخ۔۔۔ رواہ بسند ضعیف" بس بات وہیں ختم ہو جائے گی! :) :) :)
 
Top