مغزل
محفلین
ایسی دشمنیاں نکالنا تو فرض کفایا نہیں فرض عین ہے۔ اگر بیلن والی بات درست ہے اور آپ کی غیر حاضری کا سنگین جرم یوں ہی دہرایا جاتا رہا تو غ۔ن۔غ بٹیا کو مزید فن حرب و ضرب کی مشق بہم پہونچانی ہو گی جس میں بیلن کے بجائے سل بٹے کو آلات حرب میں شامل کرنا سکھایا جائے گا۔ بقول شاعر:
سختی کے قانون کو انلارج کرنا چاہیے
نرسری طلبا پہ لاٹھی چارج کرنا چاہیے
توبہ ہے سعود بھائی آپ سےتو، عائشہ بٹیا ٹھیک ہی تو کہہ رہی ہے کہ آپ اتنے ظالم نہیں ہوسکتے ۔ ہاہاہاہاا
بہر حال اگر آپ نے مجھے تختہء مشق بنانے پر کمر کس ہی لی ہے تو میں شہباز شریف اسکیم میں اپلائی کرتا ہوں کم از کم مضبوط ہیلمٹ تو مل ہی سکتا ہے۔
رہی بات فنونِ حرب سکھانے کی تو آپ ہندی میں چنتا مت کیجے اس معاملے میں آپ بٹیا صاحبہ ماشا اللہ خود کفیل بھی ہیں اوربے مثل بھی ۔۔
روزانہ ماشا اللہ 40 مزید طریقے ایجاد کرتی ہے مگر سب سے کارگرحملہ بیلن اور چمٹے کا ڈرون حملہ ہی تاحال طے ہے ۔۔
مجال ہے نشانہ چوک جائے۔۔ وہ کہتے ہیں بندہ خطا ہوجائے مگر نشانہ خطا نہ ہو۔۔ ہاہاہہاا
سختی کے قانون کو انلارج کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔۔۔۔
ماشا اللہ ڈکٹیٹرحضرات اگر آپ بٹیا سے قانون سیکھ لیں تو عرصہ حکومت آسان ہوجائے گا۔ ہاہاہہاہ