شمشاد

لائبریرین
سعودیہ میں عمرہ کے لیے فیس چارج کرتے ہیں یا آپ ویسے بھی جا سکتے ہیں ؟؟ شمشاد بھائی
عمر بھائی سعودی عرب کے اندر سے عمرہ ادا کرنے کے لیے جانا ہو تو کوئی فیس نہیں ہے۔ گاڑی کی چابی اٹھاؤ اور روانہ ہو جاؤ۔

دمام، جبیل، الخبر، ریاض، الغرض ہر شہر سے خاص عمرے کے لیے بسیں جاتی ہیں اور انتہائی کم پیسوں میں جاتی ہیں۔

یہ بسیں زیادہ تر بدھ کو عصر کے بعد روانہ ہوتی ہیں اور ہفتے کو صبح 2 یا تین بجے واپس آ جاتی ہیں۔

آپ پر منحصر ہے کہ مکہ اور مدینہ شریف جائیں، صرف مکہ جائیں یا مدینہ المنورہ جائیں۔ کرایہ 80 ریال سے 100 ریال تک ہوتا ہے آنے جانے کا۔ اور ٹھہرنے کے لیے ہوٹل بھی دیتے ہیں۔

خود سے جائیں تو جب جی چاہے چلے جائیں۔ پہلے مکہ المکرمہ میں حرم کے قریب سستے کمرے مل جاتے تھے۔ اب دور دور تک کثیر المنزلہ ہوٹل بن گئے ہیں جن کا آجکل کرایہ تین سے پانچ سو ریال یومیہ ہے۔ انہی ہوٹلوں کا کرایہ رمضان میں اور حج کے دنوں میں یومیہ ہزاروں ریال ہوتا ہے۔

میں تو حرم سے دور یعنی کہ پانچ چھ کیلو میٹر دور کمرہ لیتا ہوں۔ وہاں بڑی سہولت رہتی ہے۔ گاڑی کمرے کے قریب کھڑی کرنے کی جگہ مل جاتی ہے۔ کھانا اچھا مل جاتا ہے۔ اور حرم جانے کے لیے ہر وقت دن ہو یا رات دو ریال فی سواری کے حساب سے ٹیکسی مل جاتی ہے۔ جبکہ حرم کے قریب ہوٹلوں میں کمرے کے کرائے کے علاوہ گاڑی کھڑی کرنے کے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں جو 5 ریال فی گھنٹہ سے لیکر 25 ریال فی گھنٹہ تک ہوتے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین

میں نے آج یہاں معلوم کروایا تھا ۔
پہلے تو آپ کو کمپنی کی جانب سے این او سی درکار ہے۔ چھٹی کی اپرول بھی کروانی ہے۔
یہاں سے لوگ قافلے کے ذریعے بسوں میں جاتے ہیں۔
ایجنٹ فی نفس 100 دینار چارج کرے ہیں، بشمول رہائش۔
دس دن کا قیام ، کھانا پینا اپنا اپنا۔
مکہ اور مدینہ دونوں جگہ کی زیارت کروانا ان کا ذمہ۔
سعودیہ میں تو بہت اچھا سسٹم ہے کہ آپ کبھی بھی اور کم خرچ کے ساتھ وہاں قیام کر سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
100 دینار کا مطلب ہے ہزار ریال۔ میرے خیال میں آجکل زیادہ سے زیادہ 50 دینار ہونا چاہیے۔
سعودیہ کا ویزہ آپ کا ہے یا وہ بھی کرائے میں شامل ہے؟
دس دن کا ٹور ہے ، پھر تو کافی وقت مل جاتا ہے۔
 
ویزہ کرائے میں شامل ہے۔ میرے ایک دوست جس نے پچھلے سال عمرہ کیا اس نے بتایا کہ تب کرایہ اسی دینار تھا۔ اس سال زیادہ کر دیا ہے۔
 
Top