شمشاد

لائبریرین
خیر تو ہے بھتیجی کیا ہو گیا جو ایسے ایسے منہ بنا رہی ہو؟
چلو جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ اور ایک دفعہ مسکرا دو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر بندہ کسی کے ساتھ نیکی کرے تو لوگ اسکے ساتھ برا کرتے ہیں کہ اس دنیا میں کسی کے ساتھ نیکی کی ہے تو اب بھگتو اور اگر برا کرے تو پھر بھی اسکے ساتھ برا ہی ہوتا ہے۔۔۔ ۔
بھتیجی کسی کے ساتھ نیکی کر کے اس سے اچھائی یا برائی کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ اس کا اجر صرف اور صرف اللہ سے ملتا ہے۔

اور اگر کسی نے تمہاری نیکی کے بدلے میں بُرا کیا ہے تو تمہاری نیکی کا ثواب اتنا ہی زیادہ ملے گا۔
 
ملائکہ

محفلین

جی۔۔۔
 
اگر بندہ کسی کے ساتھ نیکی کرے تو لوگ اسکے ساتھ برا کرتے ہیں کہ اس دنیا میں کسی کے ساتھ نیکی کی ہے تو اب بھگتو اور اگر برا کرے تو پھر بھی اسکے ساتھ برا ہی ہوتا ہے۔۔۔ ۔
آپ ایسا کریں کہ گھر میں کوئی جو آپ کی ہر بات توجہ سے سنتا ہو یا پھر کسی معتبر سہیلی کو فون کر لیں اور ان کو ساری بات بتائیں۔ اس طرح آپ کے دل کا غبار نکل جائے گا اور آپ پر سکون ہو جائیں گی۔
 
محمد امین

لائبریرین
کئی دنوں سے فہیم بھائی اور محمد امین بھائی کی خیر خیریت نہیں ملی۔ :)

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں آنکھوں کے سامنے محفل لیے ہوئے۔۔

و علیکم السلام

فہیم کو تو دفتر میں نیٹ کی مشکل ہے اور امین کو گھر میں نیٹ کی مشکل ہے۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
سبکو السلام علیکم ۔۔۔ سب کیسے ہیں ؟اچھے اچھے ہیں نا :)
و علیکم السلام

میں الحمد للہ اچھا ہوں۔
یہاں آج بہت مزے کی دھوپ ہے اور دفتر سے بھی چھٹی ہے تو تھوڑی دیر میں بچوں کو دھوپ لگوانے کے لیے لیکر جاؤں گا۔
 
Top