فلک شیر

محفلین
ناسٹلجیا کو سلاتا کون کافر ہے؟ ہم تو ایسے موقعوں پر بے پر کی اڑانے کا سہارا لیتے ہیں۔ :) :) :)
ہاہاہاہا.........یہ بے پرکی بھی خوب رہی........میں نے پڑھی ہیں ...........بہت مزے کی ہیں........:):):)
تو پھر وہ جو شاعرکہتےپھرتے ہیں ’’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب‘‘.........یہ کیا قصہ ہے
 
ہاہاہاہا.........یہ بے پرکی بھی خوب رہی........میں نے پڑھی ہیں ...........بہت مزے کی ہیں........:):):)
تو پھر وہ جو شاعرکہتےپھرتے ہیں ’’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب‘‘.........یہ کیا قصہ ہے
وہ تو شاعروں کی بہانے بازیاں ہوتی ہیں۔ ان کا حافظہ پہلے ہی چھن چکا ہوتا ہے، بس وہ جھینپ مٹانے کو واویلا کرتے پھرتے ہیں۔ :) :) :)
 

زین

لائبریرین
زین بھائی میں حافظ آباد میں مہمان تھا آپ نے ہڈی جوڑ کلینک تو دیکھا ہوگا لاری اڈے کے پاس
میں ان کا مہمان تھا (مہمان مریض نہیں) -اگرمجھے علاقوں کے نام اوررستے یاد رہتے تو میں اعلٰی پائے کا پوسٹ مین بنتا
جو نہر کے پاس نئی آبادی ہے جس کی سڑک پر دوبکرے بندھے ہیں میں وہیں مقیم تھا :)
(ایسی نشانیاں رکھتے ہیں ہم اور جو بکرے وہاں نا ہوئے تو رستے کا سراغ گم)
مجھے صرف اپنے سکول سے گھر اور دکان کا راستہ یاد ہے باقی سب کچھ بھول گیا ہوں :(
 

فلک شیر

محفلین
ماشاءاللہ........پیاری بہنا کالج جارہی ہیں
شاباش! اچھے بچے صبح جلدی اٹھ کر سکول کالج جاتے ہیں
ہم ذرا اخبار پڑھ لیں ........پھر ہم بھی کالج جاتے ہیں، مگر پڑھانے.....:):):)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ ٹیچر ہیں بھیا :)
کیا پڑھاتے ہیں؟
اچھا میرے رکشے والے انکل ابھی آ جائیں گے۔ میں جاتی ہوں۔ اللہ حافظ بھیا
 
Top