فلک شیر

محفلین
تکان تو ہو گی سعود بھیا، مگر کھانا واقعی زبردست اور خواب آور تھا.....دیکھ کے آیا ہوں....
اور یہ لیجیے، امی جان آپ کے چھوٹے بھائی کو بھی پراٹھے عنایت فرما گئی ہیں........برائے ناشتہ.....ذرا اس سے دودو ہاتھ کر لوں:):):)
 
بارک اللہ! آپ اطمینان سے پراٹھوں کے ساتھ انصاف فرمائیں۔ ہم تو اس اختتام ہفتہ پر سودہ سلف کی خریداری کو نہ جا سکے جس کے باعث ہماری پلیٹ میں ہریالی کی کمی تھی۔ لیکن شکر ہے اس رب کا جس نے پلیٹ اور پیٹ دونوں کو بیک وقت خالی نہ رکھا۔۔۔ الحمد للہ! :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
الحمدللہ!
کوئی کورئیر سروس ایسی بھی ہونی چاہیےتھی نا سعود بھیا، جو گرما گرم کھانے پلک جھپکتے میں transformکر سکے......تب ہم آپ کی خدمت میں اماں جان کے بنے پراٹھے پیش کرتے اور ساتھ میں تازہ چھاچھ بمعہ مکھن.......... :):):)
 
کورئیر چھوڑیں، ایسی دعوت ملے تو انسان خود ہی ٹیلی پورٹ ہونے کے لیے سنجیدہ ہو جائے! :) :) :)
 
Top