فلک شیر

محفلین
قبلہ گاہی! ایک سوال: یہ مسکراہٹ مسکراہٹ برائے مسکراہٹ ہے یا مسکراہٹ برائے پردہ زرنگار واسطے غم ہائے روزگار وغیرہ ہے؟
 

فلک شیر

محفلین
اس سوال کا جواب ہم اپنی تیچل بتیا کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔ :) :) :)

یعنی جواب بٹیا رانی دیں گی...........
یعنی کہ نہیں دیں گی...........
وہ تو کہہ دیں گی.....بھیااااااااااااااا.........اور بھیا ڈر جائیں گے بٹیا گوشا نہ ہو جائیں...........اور یوں مرشد جواب دینے سے یوں دامن چھڑا لیں گے......جیسے لاجونتی لاج والا آنچرا چھڑاتی ہے.................:):):)
 

فلک شیر

محفلین
مرشد غزل پڑھیے اور تازہ دم ہو جیے.................ڈاکٹر خورشید رضوی، عربی ادبیات کے استاذ اور انوکھے شاعر...........غزل میری پسندیدہ ترین چیزوں میں سے ایک ہے

یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے
یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے

کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی ..
وہی زاویے کہ جو عام تھے ،مجھے کھا گئے ..

وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی ،وہ نہ جڑ سکی ..
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے ،مجھے کھا گئے ..

یہ عیاں جو آبِ حیات ہے ،اسے کیا کروں ؟؟
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے ،مجھے کھا گئے ..

وہ نگیں جو خاتم زندگی سے پھسل گیا ..
تو وہی جو میرے غلام تھے ! مجھے کھا گئے ..!

میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محو کلام تھے مجھے کھا گئے

میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضرر نہ تھا ..
پہ جو وسوسے تہِ دام تھے ،مجھے کھا گئے ..!

جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں ،مجھے راس تھیں ..!
یہ جو زہر خند سلام تھے ،مجھے کھا گئے ..!!
 
Top