قیصرانی

لائبریرین
یہ روٹی کی ایک قسم ہے جو صوبہ خیبر پختون خواہ میں عموماً گھروں میں ناشتہ کے وقت یا چائے کے ساتھ دیگر اوقات میں تیارکی جاتی ہے۔ اسکے لئے آٹے کو گوندھا نہیں جاتا بلکہ گھولا جاتا ہے۔

اجزاء
آٹا دو کپ
انڈہ ایک عدد ( اختیاری ہے ضروری نہیں)
نمک حسب ذائقہ (میٹھا بنانا ہو تو چینی استعمال کریں)
پانی آٹا گھولنے کے لئے
تیل حسب ضرورت

ترکیب:

آٹے میں نمک، انڈہ، اور پانی مکس کرکے دہی کی طرح گاڑھا کردیں۔ یاد رہے آٹا گوندھنے کی طرح سخت نہیں کرنا۔

توے کو گرم کریں اور کچھ تیل توے کی سطح پر لگا دیں تاکے آٹا توے سے نہ چپکے۔

اب یہ گاڑھا محلول توے پر اتنا ڈالیں کہ ایک چپاتی کے سائز کے برابر بنایا جاسکے۔ دو کپ آٹےسے دو عدد ویشلہ تیار ہوسکتے ہیں۔ ہاتھ کی مدد سے محلول کو توے پر گولائی کی شکل میں پھیلاتے رہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب آٹا تھوڑا سا پکنا شروع کرے گا تو اُپ کے آٹے کو ہاتھ کے ذریعے پھیلانے کے نشان روٹی پر دائروں کی شکل میں بنے ہونگے۔ اچھی طرح جب نیچے کی سائیڈ پکے اور ویشلے کا اوپر کے حصے پر کچے آٹےکے کے آثار ختم ہوں تو کسی چیز سے پلٹ دیں۔ کوشش کریں کے توے پر تھوڑا تیل لگا ہو تاکہ روٹی چپکے نہ۔ اب اگر پراٹھا کی شکل بنانا ہے تو تیل زیا دہ ڈال کر تل لیں یا پھر سادی روٹی کی شکل میں پکالیں۔

یہ ایک جلد تیار ہونے والی چیز ہے اور عموماً جب گھر میں گوندھا آٹا نہ ہو تو یہ ایک حل ہے اس مسئلہ کا۔

اسے آپ پراٹھا رول بنانے کے لئے بھی یوز کرسکتے ہیں۔ بس اپنی مرضی کا مواد بھر کر رول کرکے کھائیے۔
 
جیہ

زبردست
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے واہ یہ تو پین کیک کا دوسرا نام ثابت ہوا۔ یہ تو ہم ابھی بنا سکتے ہیں۔ :) :) :)
ہمارے گھر پاکستان میں یہی چیز چاول کے آٹے کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور سرسوں کے ساگ یا مسور کی دال کے ساتھ انتہائی مزہ دیتی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
ویشلہ کو ہمارے ہاں پوڑا کہا جاتا ہے اور زیادہ تر یہ میٹھا بناتے ہیں، فرق صرف اتنا ہے کوئی زیادہ میٹھا بناتا ہے اور کوئی بہت کم میٹھا استعمال کرتا ہے۔ مزید یہ کہ اسے زیادہ تیل یا گھی میں پکاتے ہیں۔ زیادہ تر سردیوںمیں بنایاجاتا ہے۔
 
Top