محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

یاز

محفلین
محمد وارث بھائی! محفل قومی موومنٹ کے کارکنوں کے بے تحاشا اصرار اور استعفیٰ واپس نہ لینے پر خودسوزی کی دھمکیوں کی بابت کیا مدافعانہ تدابیر سوچی ہیں آپ نے؟
:thinking:
 
صائمہ شاہ

محفلین
بچوں کی تعلیم اور آپ کی صحت سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ، بچوں کے امتحان سے بڑا کوئی امتحان بھی نہیں اور اس کے لیے کوئی دوا بھی نہیں سوائے ان کی کامیابی کے ۔
آپ کا ساتھ اہم ہے خواہ ناظم کی حیثیت سے ہو یا ایک رکن کی حیثیت سے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
شاید تین سال ابھی آپ کو ہوئے نہیں یہاں آئے
میری پہلی سالگرہ جون میں ہوگی اردو محفل کی اور جون میں ہی محفل دنیا کی سالگرہ بھی ہے ....(احباب یاد رکھیں )
یہ پریشر تو آپ کو "ایمویشنل بلیک میل" کر کے آپ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تھا بادشاہو
بس تو طے ہوا کے آپ جیسا زیرک منتظم ہی اس محفل کو زیبا ہے(y) ....ورنہ پھر تو بین ہوئے ہی ہوئے :(....پتا نہیں کون کھاپڑ آجائے :unsure:
 
میری پہلی سالگرہ جون میں ہوگی اردو محفل کی اور جون میں ہی محفل دنیا کی سالگرہ بھی ہے ....(احباب یاد رکھیں )

بس تو طے ہوا کے آپ جیسا زیرک منتظم ہی اس محفل کو زیبا ہے(y) ....ورنہ پھر تو بین ہوئے ہی ہوئے :(....پتا نہیں کون کھاپڑ آجائے :unsure:
دل چسپ ۔۔۔
انتظامیہ والو! ایک آئیکان "دلچسپ" کا بھی بنا دو، صاحبو!
 
چشمِ بد دور۔
حضرت یہاں بھی حاضری دیتے رہا کریں۔ :)
میں کبھی کبھار آتا ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ یہاں آکے کرنا کیا ہوتا ہے آج تھوڑا تھوڑا سمجھ آرہا ہے،حالانکہ میرے انٹرنیٹ پرآنے کے ابتدائی دنوں کی اولین محبت اردو محفل ہی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بچوں کی تعلیم اور آپ کی صحت سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ، بچوں کے امتحان سے بڑا کوئی امتحان بھی نہیں اور اس کے لیے کوئی دوا بھی نہیں سوائے ان کی کامیابی کے ۔
آپ کا ساتھ اہم ہے خواہ ناظم کی حیثیت سے ہو یا ایک رکن کی حیثیت سے ۔
شکریہ صائمہ :)
 
Top