محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

محمد وارث

لائبریرین

bilal260

محفلین
وقت نہ ہو کسی کے پاس تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔
اس لئے آپ آتے جاتے رہا کرے۔

آپ کی تنخواہ سے کٹوتی ہوئی یا پھر کسی اور چینل والوں نے زیادہ تنخواہ کی آفر کر دی۔
یا پھر اوور ٹائم نہیں ملا۔
برا نہیں منانا اور اس کا مذاق بھی نہ سمجھنا آج کل سب لوگ ہی ایسا کر رہے ہیں۔
وقت بدل چکا ہے۔ اور یہی فیشن بھی بن چکا ہے۔
ہم تو سمجھے گے کہ آپ بہانہ بنا کر جا رہے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری نظر آج ہی اس دھاگے پر پڑی ہے۔ وارث بھائی آپ کی نے جس طریق سے نظامت سنبھالی اور جس تندہی سے اس فریضے کو سرانجام دیا۔ ایک شکریہ کہہ دینا کافی نہیں۔ آپ کی شفقت اور محبت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی۔ آپ کی صحت اور بچوں کے مستقبل کے لیے بہت سی دعائیں ہیں۔ میں لاہور تو آگیا ہوں۔ اب آپ سے ملنے سیالکوٹ آنا ہے۔ دیکھیں کب ۔۔۔ :)
 
نوازش آپ کی برادرم۔ اور میں چشم براہ ہوں :)
 
عثمان

محفلین
محمد وارث بھائی میں آپ کے دور نظامت میں محفل سے نہ آشنا تھا۔میرا یقین غالب ہے کہ آپ کا دور اردو محفل کا سنہری دور ہوگا۔
وارث بھائی کی نظامت تو خوب تھی۔ تاہم ان دنوں یہ کافی خشک مزاج ہوا کرتے تھے۔ شاعری کے زمرے سے باہر ان کا کوئی بھی مراسلہ عموماً تنبیہ کی صورت میں ہی ہوتا تھا۔ یہ گپ شپ کے زمروں میں خوش مزاجیاں ریٹائرمنٹ کے بعد کی باتیں ہیں۔ :)
 
چلو شاد رہیں
شمشاد کے بعد آپ دوسرے تھے جنھیں محفل کی نظامت سے چھٹکارہ ملا ۔ شمشاد تو دل چھوٹا کرکے چھوڑ ہی گئے
 
bilal260

محفلین
آپ بہت یاد آئے گے ۔
آپ کا آنا جانا تو کبھی کبھار تو لگا رہے گا جب مصروفیات سے فارغ ہو گے ۔انشاء اللہ۔
 
Top