محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

صائمہ شاہ

محفلین
وارث بھائی کی نظامت تو خوب تھی۔ تاہم ان دنوں یہ کافی خشک مزاج ہوا کرتے تھے۔ شاعری کے زمرے سے باہر ان کا کوئی بھی مراسلہ عموماً تنبیہ کی صورت میں ہی ہوتا تھا۔ یہ گپ شپ کے زمروں میں خوش مزاجیاں ریٹائرمنٹ کے بعد کی باتیں ہیں۔ :)
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں کہ ایک ناظم کی حیثیت سے خاصے خشک مزاج تھے محمد وارث :) تبدیلی تو اس کے بعد آئی ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی میں آپ کے دور نظامت میں محفل سے نہ آشنا تھا۔میرا یقین غالب ہے کہ آپ کا دور اردو محفل کا سنہری دور ہوگا۔
شکریہ نقیبی صاحب نوازش آپ کی۔

نہیں یہ سنہرا دور ہرگز بھی نہیں تھا بلکہ مشکلات سے اَٹا ہوا دور تھا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کی نظامت تو خوب تھی۔ تاہم ان دنوں یہ کافی خشک مزاج ہوا کرتے تھے۔ شاعری کے زمرے سے باہر ان کا کوئی بھی مراسلہ عموماً تنبیہ کی صورت میں ہی ہوتا تھا۔ یہ گپ شپ کے زمروں میں خوش مزاجیاں ریٹائرمنٹ کے بعد کی باتیں ہیں۔ :)

اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں کہ ایک ناظم کی حیثیت سے خاصے خشک مزاج تھے محمد وارث :) تبدیلی تو اس کے بعد آئی ہے ۔

آپ دوستوں کا مشاہدہ بالکل صحیح ہے۔ مذکورہ "خشک مزاجی" ذمہ داری کی تھی اور ایک احتیاط کی کہ کہیں بھول چوک سے بھی کوئی 'جانبداری' والا مراسلہ نہ پوسٹ ہو جائے سو سب سے بہتر حل یہی تھا کہ میں مراسلے ارسال ہی نہ کروں۔

محفل پر کم و بیش، میرا وقت اب بھی اتنا ہی گزرتا ہے جتنا نظامت کے دنوں میں، لیکن مراسلوں کی اوسط میں کچھ فرق ضرور ہے اور مراسلوں کی "نوعیت" میں شاید کافی فرق ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس میں نظامت سے زیادہ عمر کا قصور لگتا ہے

عمر کو کونسا ریورس گئیں لگ گیا ہے ترک نظامت کے بعد
مزے کی بات تو یہ ہے کہ وارث کو محفل کی عمر رسیدہ خواتین بھی بزرگ سمجھتی ہیں وہ بھی ارلی فورٹیز کے نازک دنوں میں :)
ایسا ہو بھی سکتا ہے زیک، عام طور پر تو جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے لوگ خشک مزاج تر ہوتے چلے جاتے ہیں، لیکن اس کا اُلٹ بھی ممکن ہے۔ :)

"عمر شریف" اب مڈ فورٹیز میں آ گئی ہے، 'ففٹی' کی گنتی شروع کر دی ہے :)
 
عثمان

محفلین
آپ دوستوں کا مشاہدہ بالکل صحیح ہے۔ مذکورہ "خشک مزاجی" ذمہ داری کی تھی اور ایک احتیاط کی کہ کہیں بھول چوک سے بھی کوئی 'جانبداری' والا مراسلہ نہ پوسٹ ہو جائے سو سب سے بہتر حل یہی تھا کہ میں مراسلے ارسال ہی نہ کروں۔

محفل پر کم و بیش، میرا وقت اب بھی اتنا ہی گزرتا ہے جتنا نظامت کے دنوں میں، لیکن مراسلوں کی اوسط میں کچھ فرق ضرور ہے اور مراسلوں کی "نوعیت" میں شاید کافی فرق ہے :)
اور تبصروں سے گریز کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ پر جانبداری کا کوئی نا کوئی الزام لگتا رہتا ہے۔ فورم کی نظامت واقعی بہت کٹھن کام ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور تبصروں سے گریز کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ پر جانبداری کا کوئی نا کوئی الزام لگتا رہتا ہے۔ فورم کی نظامت واقعی بہت کٹھن کام ہے۔ :)
واقعی برادرم، اور یہ الزام تو نظامت چھوڑنے کے بعد بھی پیچھا نہیں چھوڑتے :)
 
اکمل زیدی

محفلین

اکمل زیدی

محفلین
ایک احتیاط کی کہ کہیں بھول چوک سے بھی کوئی 'جانبداری' والا مراسلہ نہ پوسٹ ہو جائے سو سب سے بہتر حل یہی تھا کہ میں مراسلے ارسال ہی نہ کروں۔
بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑی ٹینشن دو ر کردی وارث بھائی آپ نے ۔ ۔ ۔ معذرت بدگمانی کے لئے ۔ ۔ ۔ ;)
 
اکمل زیدی

محفلین
محمد وارث
اور آپ منتظمین کے لیے مسلسل سر درد بنے ہوئے، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصروں کی وجہ سے۔

محمد وارث
آپ کو میں بین نہیں کر رہا زیدی صاحب، یہاں آنا جانا آپ کی اپنی مرضی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں اگر وہی کچھ کہنا چاہ رہے ہیں جو آپ نے اپنے کیفیت نامے میں لکھا ہے تو مت لکھیں، برادرانہ مشورہ ہے۔ ہم سب مل کر محفل کے بگڑتے ہوئے ماحول کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کے متنازعہ مراسلوں کا اس سے بھی سخت جواب آ سکتا تھا اور آ سکتا ہے، اور ظاہر ہے اس صورت میں سب کچھ حذف ہو جائے گا۔

اکمل زیدی
برادرانہ مشورہ آپ کا سر آنکھوں پر کوشش کرونگا ...آپکو درد سر سے بچا سکوں اپنی پوسٹ کی حد تک ...باقی کسی اور وجہ سے ہوتو ... نئی dispreen لے لیجیے گا تلوار کے نشان والی ..(بخدا اب اس میں کوئی طنز ، ہتک یا ذاتیات مت ڈھونڈیے گا ...)

‏محمد وارث

زیدی صاحب، انتظامیہ کے سوا کوئی بھی کسی دوسرے کی پوسٹ حذف نہیں کر سکتا۔ اور شکریہ آپ کے مشورے کا بھی، اور اطلاعا عرض ہے کہ میں تو اس محفل کی وجہ سے باقاعدہ بی پی کی گولیاں کھا رہا ہوں یہ تلوار والی مجھے کیا کہیں گی :)

---------------------------------------------------------------------------------------------------------
وارث صاحب یہ کچھ کیفیت نامے پر جو آپ سے مکالمہ ہوا تھا وہ یہاں quote کر رہا ہوں مقصد یہ پوچھنا ہے کے کہیں میرے جیسے سر پھروں کا تو سٹریس نہیں ہے ..ویسے دیکھیں اب کافی محتاط رہتا ہوں میں ...ہے نا ... ؟
بھائی صاحب اب کیا تاثرات ہیں آپکے ۔ ۔ ۔
 
Top