محفل کے جِن بھوت

محمداحمد

لائبریرین
محترمہ جاسمن صاحبہ "جن" بھی اراکین کو آواز دے رہی ہیں، اصولا ان سب کو "کوچہ آلکساں" میں بھی آنا چاہیے۔
14 برس میں صرف بائیس ہزار مراسلے؟ o_O
محمداحمد حاضر ہوں۔۔۔۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ آپ یہاں آنے والوں کو کوچے میں بھجوا رہے ہیں اور ہم جو پہلے سے ہی کوچہء آلکساں میں بمثلِ شجرو ہجر مقیم ہیں ، ہمیں آپ یہاں حاضری کا حکم دے رہے ہیں۔ اتنی زیادہ "نقل" و"حرکت" محفل کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ :eek:

خدارا نظرِ ثانی کی اپیل ہے۔ :shut-mouth:
 
نیرنگ خیال

یہاں پر "نئے سست" اراکین کے سامنے کوچے کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔ اور "مثالیے" کے طور پر "لیجنڈز" کو بلایا جا رہا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ اس کا احاطہ آپ اور چیمہ صیب ہی کریں گے۔ انور شعور تو چلے گئے۔
 
چیمہ صاحب کو بلا کر تو دکھائیے ذرا۔ :)

اور یہ انور شعور تو ماشاءاللہ حیات ہیں۔ اُنہیں کہاں بھیج رہے ہیں آپ؟ :eek:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

زبیر صدیقی

محفلین
السلامُ علیکم۔

بات تو درست کہی۔ صفائی سے پہلے معذرت قبول کریں۔

کچھ ایسا ہے کہ میں شنگھائی چین میں مقیم ہوں اور یہاں، چند ویباائٹ بہت سستی سے چلتی ہیں۔ لہٰذا ایک دقّت طلب کام بن جاتا ہے۔ ان شااللہ کوشش کروں گا کہ موجود رہوں۔

و السلام۔
 
زبیر صدیقی ساڑھے تین سالوں میں صرف چار مراسلے
زبیر صدیقی ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں:)
حقیقت یہ ہے کہ زبیر صدیقی بھائی جون 2016 میں محفل کے ممبر بنے اور اس ماہ کی تیرہ تاریخ تک خاموش قاری رہے۔ اب کہیں جاکر جمعرات کو انہوں نے اپنا پہلا مراسلہ لکھا اور اپنی غزل پیش کی۔ امید ہے محفل میں اپنی تخلیقات پیش فرماتے رہیں گے۔
 
خوئے تسلیم و رضا سے میں مکر سکتا نہیں
آپ نے جو کہہ دیا تو نا میں کر سکتا نہیں
 
ابو حمران

محفلین
آخری تدوین:
Top