محفل کے جِن بھوت

محمداحمد

لائبریرین
سوچا مدت ہوئی آپ کو گھر چھوڑے۔۔۔ بلا کر گھر ہی دکھا دیں۔۔۔

ایک سنسنان ویران عمارت کے پاس سے تین خواتین گزر رہی تھیں۔ وہ عمارت آسیبی شہرت رکھتی تھی۔ خوف سے بچنے کے لئے خواتین نے ایک راہگیر سے درخواست کی کہ ہم آپ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔ ہمیں اس عمارت سے خوف سا آ رہا ہے۔ اُن صاحب نے کہا کہ ضرور چلیے۔ دراصل یہ عمارت ہی کچھ ایسی ہے۔

"جب میں زندہ تھا تو میں بھی یہاں سے ڈرتا ڈرتا ہی گزرتا تھا۔" خواتین فی الفور "حد رفتار" کو پار کر گئیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

ایک ایسا قبر والا لطیفہ بھی ہے۔ کہ
ایک آدمی آدھی رات کو قبرستان کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ ایک شخص قبر کے اوپر بیٹھا ہے۔۔۔۔ اس نے کہا میاں! اتنی رات کو قبر پر بیٹھے ہو۔ ڈر نہیں لگتا؟
قبر والے آدمی نے جواب دیا ۔ڈر کیسا! اندر گرمی لگ رہی تھی سو باہر آ کر لیٹ گیا۔۔۔
 
Top